Type to search

آٹو موبائل

سمپل ون الیکٹرک اسکوٹر ہندوستان میں 1.10 لاکھ روپے میں لانچ

سمپل ون الیکٹرک اسکوٹر

سمپل ون الیکٹرک اسکوٹر کا لک ۔ ڈیزائن زبردست
قیمت اولا الیکٹرک اسکوٹر سے 10 ہزار روپے ذیادہ
ہندوستان میں جلد فروخت شروع ہوگی


آٹو ڈسک ، 17 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سمپل انرجی نے ہندوستان میں اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر سمپل ون 15 اگسٹ 2021 یوم آزادی کے دن لانچ کردیا ہے- کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ اسکوٹر بہتر مظاہرہ کرنے والا ہے-

بنگلور میں قائم اس کمپنی کی پہلی ٹو۔وہیلر لانچ کا بے صبری سے انتظار تھا۔

یوم آزادی 15 اگسٹ کے روز اولا ایس1 الیکٹرک اسکوٹر لانچ کے کچھ گھنٹوں بعد سمپل ون الیکٹرک اسکوٹر بھی ہندوستان میں لانچ ہوگیا۔

شاندار لک اور پاورفل فیچرس والے سمپل ون الیکٹرک اسکوٹر کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ سنگل چارج پر ایکو موڈ میں 203 کلومیٹر اور آئی ڈی سی کنڈیشن میں 236 کلومیٹر تک چلایا جاسکتا ہے۔

سمپل ون الیکٹرک اسکوٹر کو ہندوستان میں 4 کلر آپشن میں پیش کیا گیا جن میں برازین بلیک ، ایزور وائٹ ، برجو وائٹ اور ریڈ کلر شامل ہے۔

وہیں قیمت کی بات کریں تو سمپل ون الیکٹرک اسکوٹر کی قیمت 109999 روپے رکھی گئی ہے۔

یعنی اسکی قیمت اولا ایس1 الیکٹرک اسکوٹر کی شروعاتی قیمت سے 10 ہزار روپے ذیادہ ہے۔

ریاست کے مطابق الگ الگ طریقے سے سبسیڈی کا فائدہ مل سکتا ہے۔ جسکے بعد قیمت کم ہوجائے گی۔

ہندوستان میں اس اسکوٹر کا مقابلہ اولا ایس1 ، اتھیر 450ایکس سمیت دیگر کمپنیوں کے الیکٹرک اسکوٹر سے ہوگا۔

سمپل ون الیکٹرک کے فیچرس کی بات کریں تو اس میں 7 انچ کا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ دیا گیا ہے جو نیویگیشن ، بلوٹوتھ کنیکٹویٹی ، ایس او ایس میسج ، جیو فینسنگ سپورٹ کے ساتھ ہے اور اس میں آپ ڈاکومنٹ اسٹوریج اور ٹائر پریشر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اس میں ایل ای ڈی ڈی آر ایل کے ساتھ ہی سہ رخی ہیڈ لیمپ لگا ہے۔ جو کہ دیکھنے میں بے حد شاندار ہے۔

وہیں پاور کی بات کریں تو اس میں 4.8کلوواٹ ہور لیتھم آئن پورٹیبل بیٹری لگی ہے۔ جسے آپ آسانی سے نکال سکتے ہیں اور گھر پر چارج کرسکتے ہیں۔ ایک بار فل چارج کرنے پر اسکوٹر کو 236 کلومیٹر تک چلا سکتے ہیں-

ایک بار چارج میں کتنا چلے گی
سمپل انرجی کا دعوی ہے کہ اسکا سمپل ون صرف 2.95 سکنڈ میں 40 کلومیٹر تک کی رفتار پکڑ سکتی ہے- سمپل ون کی ذیادہ سے ذیادہ اسپیڈ رینج کی جائے تو ٹاپ اسپیڈ 105 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے-

سمپل ون الیکٹرک اسکوٹر کی اسپیڈ کی بات کریں تو کمپنی کا دعوی ہے کہ اسے صرف 3 سکنڈ میں صفر سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار میں ڈرائیو کرسکتے ہیں۔

حالانکہ ، اولا ایس1 اتنے وقت میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کا دعوی کرتی ہے۔ سمپل ون کی ٹاپ اسپیڈ 105کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہے۔ وہیں، بیٹری رینج کی بات کریں تو دعوی کیا جارہا کہ اسے سنگل چارج میں ایکو موڈ میں 203 کلومیٹر اور آئی ڈی سی کنڈیشن میں 236 کلومیٹر تک چلا سکتے ہیں۔

کمپنی اس سال کے آخر تک 300 سے ذیادہ فاسٹ چارجینگ اسٹیشن کی تعمیر کرئے گی۔ فی الحال سمپل ون الیکٹرک اسکوٹر کی فروخت ہندوستان میں 13 ریاستوں میں ہوگی۔

کمپنی نے اپنے فلیگ شپ الیکٹرک اسکوٹر کے لیے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر 1947 روپئے کے ٹوکن رقم پر بکنگ شروع کردی ہے۔

بکنگ کی رقم قابل واپسی ہے یعنی بکنگ منسوخ کرنے پر کمپنی گراہک کو پورے پیسے واپس کردے گی۔

کمپنی نے کہا کہ پری۔بکنگ کے لیے 1947 روپے کی رقم کا انتخاب یوم آزادی کو وقت کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ الیکٹرک اسکوٹر ایک فیوچراسٹک ڈیزائن کو سپورٹ کرئے گا اور ایک مڈ۔ڈرائیو موٹر پر مبنی ہوگا۔

یہ 30 لیٹر کی بوٹ صلاحیت ، 12 انچ کے پہیوں ، 7 انچ کے کسٹمائز ڈیجیٹل ڈیش بورڈ ، آن۔بورڈ نیوگیشن سسٹم اور بلوٹوتھ کنیکٹیویٹی کے ساتھ آئے گا۔

سمپل لوپ فاسٹ چارجر ہے جسکا توسیع پورے ہندوستان میں کیا جائے گا، کمپنی آنے والے مہینوں میں 300 سے ذیادہ چارجینگ اسٹیشن تعمیر کرئے گی-