Type to search

اسپورٹس

ومبلڈن منسوخ ہونے سے مایوس ہے رومانیہ کی کھلاڑی سیمونا ھالپ

اسپورٹس ڈسک،2اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رومانیہ کی خاتون ٹینس کھلاڑی اور سابق ومبلڈن چیمپیئن سیمونا ہالپ اس سال ومبلڈن ٹینس چیمپیئن منسوخ ہونے سے کافی دکھی ہے۔ کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے منتظمین نے اس گرینڈ سلیم کو منسوخ کردیا ہے۔ ھالپ نے پچلے سال پہلا ومبلڈن خطاب اپنے نام کیا تھا۔ فائنل مقابلے میں انہوں نے سیرینا ولیمز کو 2-6, 6-2 سے سیدھے سیٹوں میں شکست دی تھی۔

ھالپ نے ٹیوٹر پر لکھا، میں یہ خبر جان کر کافی دکھی ہوں کہ اس سال ومبلڈن کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ پچھلے سال کے فائنل میچ کے دن میرے لیے زندگی کا سب سے خوشگوار دن تھا۔ لیکن ایسی پریشانی سے لڑ رہے ہیں۔ جو ٹینس کھیلنے سے ذیادہ ضروری ہے اور ومبلڈن واپس لوٹے گا۔ اسکا مطلبب یہ ہوا کہ مجھے اپنے خطاب کو برقرار رکھنے کے لیے لمبا انتظار کرنا پڑے گا۔

Tags:

You Might also Like