Type to search

ٹی وی اور فلم

سککم کی منیلا پردھان نے جیتا ایم ٹی وی سپر ماڈل آف دی ایئر کا خطاب

ٹی وی ڈسک،18مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) منیلا پردھان ایم ٹی وی کے سپر ہٹ شو سپر ماڈل آف دی ایئر کا خطاب اپنے نام کرچکی ہے- منیلا پردھان نے یہ ٹائیٹل درشا مورے اور پریا سنگھ کو شکست دے کر اپنے نام کرلیا ہے، ایم ٹی وی سپر ماڈل آف دی ایئر کے فائنل کو گذشتہ رات آن ایئر کیا گیا ہے، او اسی کے ساتھ ہی منیلا پردھان کو سوشل میڈیا کے ذریعہ مبارکباد دینے والوں کا ہجوم لگ رہا، منیلا رات سے ہی ٹیوٹر پر ٹرینڈ کررہی ہے، اور سبھی کا ماننا ہے کہ وہ اس خطاب کو جتنے کے لیے مستحق امیدوار تھی-

ملائکہ اروڑا کی وجہ سے یہ شو لگاتار سرخیوں میں رہا اور بالی ووڈ کی چھیاں چھیاں گرل نے اس شو میں جج کا رول نبھانے کے ساتھ ساتھ ہر ایک کنٹیسٹنٹ کو گرومنگ سیشن کے ذریعہ اچھے سے گروم بھی کیا، ملائکہ کے علاوہ اس شو میں ملند سمن، مسابا گپتا اور اوجولا راوت نے جج کا رول ادا کیا ، وہیں انوشا دانڈیکر نے اس شو کو ہوسٹ کیا –

ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے منیلا پردھان نے کہا ہے کہ میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں ہے، میں نے یہاں پر ڈھیر ساری چیزیں سیکھی، لیکن سب سے صحیح چیز جو مجھے سیکھائی گئی ہے وہ یہ کہ آپ جیسے ہیں ویسے رہے، شو کے جج اور مینٹر کافی اچھے تھے-
فوٹو: ایم ٹی وی انڈیا کے انسٹاگرام سے لی گئی-