Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ سدھیکا شرما ، فرح خان کی فلم میں سونو سود کے ساتھ نظر آئیں گی

اداکارہ سدھیکا شرما

فلمی ڈسک، 4 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ اداکارہ سدھیکا شرما نے پہلے ہی پردے پر اپنی چھاپ چھوڑ ہے اور پنکج بترا کی طرف سے ہدایت میں بننے والی فلم جسی گل کے ساتھ پنجابی فلم پھوپڑجی، سے ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SIDHIKA (@sidhikasharma)

سال 2012 میں تیلگو فلم آل دی بیسٹ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ سدھیکا شرما کو دوسری بار سونو سود کے ساتھ دیکھا گیا ہے، کیونکہ وہ فرح خان کی ہدایت میں نئی فلم کی شوٹنگ کررہی ہے-

سونو سود کی سالگرہ کے موقع پر سدھیکا شرما نے انکے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا-

اداکارہ سدھیکا شرما کہتی ہے ، سونو سود سر اور میں نے ابھی فرح خان کی ہدایت میں بننے والی فلم کی شوٹنگ کی ہے-

پہلے ہم نے ایک ڈیری پروڈکٹ کے پروجیکٹ پر ساتھ کام کیا تھا- انکے ساتھ کام کرنا ایک شاندار تجربہ تھا-
اداکارہ نے آگے کہا کہ وہ لوگوں کی مدد کی ہے اور وہ ایک سچے ہیرو ہیں-

سدھیکا نے مزید کہا ، 15-16 گھنٹے تک شوٹنگ کرنے کے باوجود وہ یقینی کرتے ہیں کہ کوئی بھی سیٹ پر ناراض نہ ہو-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SIDHIKA (@sidhikasharma)

 

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق اداکارہ سدھیکا شرما کی پیدائش 19 نومبر 1995 میں دہرادون میں ہوئی وہ ایک ماڈل اور اداکارہ ہے-

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم دہرادون کے سینٹ جوڈ اسکول، سینٹ جوزف اکیڈمی سے کی تو وہیں دہلی یونیورسٹی سے بی-کام کیا اور فیشن ڈیزائنگ میں ڈپلومہ کیا-

اداکارہ سدھیکا شرما کو اسکول کے دنوں سے ہی اداکاری میں دلچسپی تھی اور اسکول کے ڈانس ، ماڈلنگ اور ایکٹینگ مقابلے میں حصہ لیتی تھی-

انہیں تیلگو فلم پیسہ میں نبھائے معاون کردار کے لیے جانا جاتا ہے- وہ تیلگو کے علاوہ پنجابی گانوں میں بھی نظر آچکی ہے-

اداکارہ کو سال 2021 میں میوزک ویڈیو سو سو واری کھت لکھے، میں اومکار کپور کے ساتھ دیکھا گیا تھا- انکے پچھلے گانے بھی ہٹ رہے ہیں- جن میں نہ جی نہ، ہارڈی سندھو کے ساتھ، اسکے بعد پھلکاری ، لوَ کنکئیرز ، اور توبہ توبہ جیسے میوزک ویڈیوز شامل ہے-

اداکارہ کئی مشہور برانڈ کے اشتہارات کے لیے شوٹ کرچکی ہے- سدھیکا اپنی فیٹنس کا کافی خیال رکھتی ہے- اداکارہ سدھیکا شرما نے کئی فلموں میں کام کیا،

جن میں سال 2012 میں آئی تیلگو فلم آل دی بیسٹ میں انہوں نے لکی کا کردار نبھایا، اور فلم گیلی کروللو میں سنگیتا کے رول میں نظر آئی،

اسکے بعد سال 2014 میں تیلگو ایکشن ڈرامہ فلم پیسہ میں سوئٹی کا کردار نبھایا- سال 2019 میں پریما پرچیام جیسی فلموں میں کام کیا-