Type to search

ٹی وی اور فلم

سدھارتھ شکلا بنے بگ باس 13 کے فاتح

ٹی وی ڈسک،16فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 13 کے 140 دنوں کا سفر ختم ہوگیا ہے۔ تیڑے سیزن کو اسکا ونر مل گیا ہے۔ ٹی وی کے ہینڈسم ہنک سدھارتھ شکلا بگ باس 13 کے ونر بن گئے ہیں۔ عاصم ریاض فرسٹ اور شہناز گل رنر اپ رہے۔ سدھارتھ کی جیت سے انکے فینس میں جشن کا ماحول ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو سدھارتھ کی جیت کو غلط بتا رہے ہیں۔

سابق بگ باس کنٹیسٹنٹ کیشور مرچنٹ نے سدھارتھ کی جیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ سدھارتھ کے بگ باس 13ونر بننے کے بعد کیشور مرچنٹ نے ٹیوٹ کرکے لکھا۔ کیا پروڈکٹیبل سیزن تھا۔ پارس چھابڑا نے پیسوں کے ساتھ شو چھوڑا۔ عاصم اور سدھارتھ ٹاپ 2 میں تھے۔ پوری طرح سے ایک انڈیوزینگ کنڈیڈیٹ نے شو جیتا۔

بتادیں کہ کشیور مرچنٹ عاصم کو سپورٹ کررہی تھی۔ وہ عاصم کو بگ باس 13 کا ونر دیکھنا چاہتی تھی۔ شروعات میں کشیور مرچنٹ گیم میں سدھارتھ شکلا کا سپورٹ کررہی تھی۔ لیکن جیسے جیسے سدھارتھ شو میں جارحانہ ہوتے گئے کشیور مرچنٹ کو عاصم پسند آنے لگے۔

ویسے مرچنٹ ہی نہیں ہے جنہوں نے سدھارتھ کی جیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سدھارتھ کی جیت کو فکسڈ بتایا جارہا ہے۔ کئی لوگوں کا کہنا ہےکہ سدھارتھ ونر بننا مستحق نہیں کرتے۔ لوگ عاصم اور رشمی دیسائی کو ریالٹی شو کا اصلی ونر بتار رہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like