Type to search

ٹی وی اور فلم

سدھارتھ شکلا برتھ ڈے اسپیشل: ٹی وی دنیا کے کامیاب ایکٹر

سدھارتھ شکلا

فلمی ڈسک، 12 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس فاتح سدھارتھ شکلا آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ سدھارتھ بالیکا ودھو میں نبھائے شیو کے رول کے لیے جانے جاتے ہیں۔

شنہاز گل نے اپنے دوست سدھارتھ کے برتھ ڈے کو بے حد خاص منایا۔ شہناز نے اپنے انداز میں سدھارتھ کو مبارکباد دی، جسکا ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

 

بتادیں کہ شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کی جوڑی نے بگ باس 13 میں بھی خوب نام کمایا تھا۔ دونوں نے گھر میں رہتے  ہی لاکھوں لوگوں کا دل جیت لیا تھا۔  بگ باس کے بعد دنوں کے اسکرین پر ساتھ پہلی بار بھولا دونگا گانے میں دیکھا گیا تھا۔ اسکے بعد سے لوگ پھر سے انہیں ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں وہ شونا شونا، گانے میں ساتھ نظر آئے تھے۔

سدھارتھ شکلا کی پیدائش 12 ڈسمبر 1980 کو ممبئی کے ایک ہندو برہمن گھرانے میں ہوئی- انکے والد اشوک شکلا ایک سول انجنیئر ہیں اور ریزرو بینک آف انڈیا میں انکی والدہ ریٹا شکلا ملازم تھی-

انکے ماڈلکنگ کے دور میں ہی انکے والد کا انتقال ہوگیا تھا- انکے دو بڑی بہنیں ہیں-

سدھارتھ نے ٹینس اور فٹ بال کھیل کے ذریعہ اسکول کی نمائندگی کرچکے ہیں- سال 2004 میں شکلا کو گلیڈریگز مین ہنٹ اور میگا ماڈل کنٹیسٹ میں رنراپ رہے-

وہ ایک ایکٹر ٹیلی ویژن ہوسٹ ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات ماڈل کے طور پر کی- انہوں نے سال 2005 میں ورلڈ بیسٹ ماڈل کا ٹائٹل جیتا، انہوں نے ایشیا، لاطینی امریکہ اور یوروپ کے 40 دیگر کنٹیسٹنٹ کو شکست دی کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا-

سال 2008 میں انہوں نے سونی ٹی وی پر نشر ہوئے بابل کا آگن چھوٹے نہ، میں آستھا چودھری کے مقابلے کام کیا-
سال 2009 میں وہ سنجیدہ شیخ اور ادیتی تیلنگ کے مقابلے اسٹار ون پر نشر ہوئے شو “جانے پہچانے سے— یہ اجنبی” میں ویر وردھان کے رول میں نظر آئے- اسکے بعد وہ آہٹ شو کے چند اقساط میں نظر آئے-

سال 2011 میں اسٹار پلس کے شو “لو یو زندگی” میں پوترا پونیا کے مقابلے نظر آئے-

سال 2012 میں سدھارتھ شکلا بالیکا ودھو میں پرتیوشا بنرجی کے مقابلے ضلع کلکٹر شیوراج شیکھر کے کردار میں نظر آئے-

سدھارتھ نے ممبئی کے سینٹ زاویرس ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور انٹیرئیر بیچلر کی ڈگری، رچنا سنساد اسکول آف انٹیریئر ڈیزائن سے حاصل کی-
انہوں نے سال 2008 میں شو بابل کا آنگن چھوٹے نہ سے ایکٹینگ ڈیبیو کیا-

انہوں نے ریالٹی شو بگ باس 13 کا خطاب جیتا، اور سال 2016 میں فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 7 کا خطاب بھی جیتا-
سال 2014 میں سدھارتھ نے بالی ووڈ ڈیبیو فلم ہمپٹی شرما کی دلہنیا سے کیا-

انہوں نے ساودھان انڈیا کو سال 2014 میں ہوسٹ کیا- اور اسی سال انڈیا گاٹ ٹیلنٹ 6 اور 7 کو بھی ہوسٹ کیا-

سدھارتھ نے کئی ٹی وی شوز اور ریالٹی شوز میں کام کیا جن میں بابل کا آنگن چھوٹے نہ، جانے پہچانے سے یہ اجنبی، آہٹ، لو یو زندگی، سی آئی ڈی، بالیکا ودھو، جھلک دیکھلا جا6،  ساودھا انڈیا، انڈیا گاٹ ٹیلنٹ 6 اور 7، فیئر فیکٹر:خطروں کے کھلاڑی7، دل سے دل تک، بگ باس 13 اور 14 شامل ہے۔

انہوں نے چند میوزک البم میں بھی کام کیا جن میں ریشمہ کا رومال، بھولا دونگا (سنگر۔درشن راول)، دل کو قرار آیا (سنگر۔یاسر دیسائی اور نیہا ککڑ)، شونا شونا (ٹونی ککڑ اور نیہا ککڑ) جیسے میوزک ویڈیوز شامل ہے۔ یہ سبھی گانے سال 2020 میں ریلیز ہوئے۔