Type to search

ٹی وی اور فلم

سدھارتھ ملہوترا ملی ساؤتھ کی ریمیک، جلد ہوگا اعلان

sidharth-malhotra

فلمی ڈسک،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سب سے اسٹائلش فنکاروں میں سے ایک سدھارتھ ملہوترا کے لیے گذشتہ بہت ہی شاندار رہا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا نے گذشتہ سال الگ الگ طرح کے کنٹینٹ میں ہاتھ آزمایا اور مرجاواں کے طور پر انہیں ایک شاندار فلم ملی۔ یہ فلم نہ صرف بڑے پیمانے پر شائقین کو پسند آئی بلکہ اس نے زبردست ریکارڈ درج کیے۔ مرجاواں کی کامیابی نے کہی نہ کہی ٹریڈ اکسپرٹ کو بھروسہ دلادیا کہ سدھارتھ آنے والے وقت میں بینکیبل اسٹار ثابت ہوسکتے ہیں۔

اگر سدھارتھ کی آنے والی فلموں کی بات کی جائے تو اس میں شیرشاہ سب سے خاص ہے۔ اس فلم میں سدھارتھ ایک آرمی افسر کا کردار نبھا رہے ہیں۔ جسکا پوسٹر کچھ دنوں پہلے ہی فینس کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ شیرشاہ کے علاوہ سدھارتھ کا نام ڈائریکٹر اندر کمار کی کامیڈی فلم سے بھی جڑ رہا ہے۔ جس میں اجے دیوگن ہے۔ انکے ساتھ ساتھ سدھارتھ نے ایک اسٹائلش ایکشن فلم کرنے کا بھی ذہن بنا لیا ہے۔ جسکے لیے انہوں نے ایک زبردست ساؤتھ فلم سائن کی ہے۔

ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ایک سپر ہٹ ساؤتھ فلم کا ہندی ریمیک کرنے جارہی ہیں۔ جسکا اعلان جلد ہوگا۔ ذرائع نے پورٹل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سدھارتھ کو لگتا ہے کہ انہیں ایک بیلنس ایکشن فلم کرنی چاہیئے۔ وہ شائقین میں اپنی موجودگی درج کرنا چاہتے ہیں۔ کبیر سنگھ کے میکرس کے پاس ’تھدم‘ کے ہندی رائٹس ہے اور پروڈیوسر مراد کھیتانی نے سدھارتھ ملہوترا کے لیے اس ایکشن انٹرٹینر کے لیے رابطہ کیا ہے۔ سدھارتھ کے لیے بھی فلم کی کہانی پسند آئی ہے اور جلد ہی اسکا آفیشل اعلان ہوسکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like