Type to search

صحت

کیا آپ کا بچہ بھی کھاتے وقت موبائل پر کھیلتا ہے گیم ؟

ہیلتھ ڈسک،( اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) بچوں کو وقت پر کھانا کھلانا عام طور پر بہت مشکل کام ہوتا ہے۔ ذیادہ تر بچے صحت مند کھانا پسند نہیں کرتے اور اپنی پسند کی چیزیں کھانا چاہتے ہیں۔ ایسے میں بچوں کو کہانی قصے سناتے ہوئے کھانا کھلانا پڑتا ہے۔ یا پھر انہیں موبائل پر گیم لگا کر دے دیا جاتا ہے۔ بچہ گیم کھیلنے میں مصروف ہوجاتا ہے اور کھانا کھا لیتا ہے۔

اگر آپ کا بچہ بھی کھیلتے ہوئے کھانا کھاتا ہے تو آپ کو ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے۔ محققین کا ماننا ہے کہ کھانا کھائے ویڈیو گیم کھیلنے سے بچے کی صحت خراب ہوسکتی ہے۔ آئے جانتے ہیں کیا کہتا ہے ریسرچ۔۔۔۔

بچوں کو کھاتے وقت کیوں نہیں کھیلنا چاہیئے ؟
اگر آپ سوچتے ہیں کہ کھیلنے میں بچے کا دھیان بھٹکانے سے بچہ ذیادہ کھانا کھائے گا تو آپ غلطی کررہے ہیں۔ حقیقت میں کھانا کھاتے وق کھیلنے سے بچے کی صحت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ بچہ کھیلنے میں مصروف ہوجاتا ہے اور اسکے کھانا کھانے کی صلاحیت پر اثر ہوتا ہے۔

کیا کہتا ہے ریسرچ؟
کیا کہتا ہے ریسرچ؟ محقیقن نے پایا کہ جب 119 نوجوان 15 منٹ تک کمپیوٹر گیم کھیلتے ہوئے کھانا کھائے تو انہوں نے بنا دھیان بھٹکائے کھانا کھانے کے مقابلے میں کم کھایا۔ یہ اسٹیڈی جنرل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئی جس میں شرکاء کو دو الگ الگ وقت پر تشخیص کیا گیا ۔ پہلے دن جب انہوں نے کھیلتے ہوئے کھانا کھایا اور دوسرے دن جب انہوں نے دھیان بھٹکائے بنا کھانا کھایا۔

کس گیم پر کی گئی تحقیق؟
یہ ریسرچ ریسرچ ریپڈ ویژول انفارمیشن پراسیسنگ (آر وی آئی پی) نامی گیم پر کیا گیا جو یوزرس کی میموری اور کنسرٹیشن (توجہ مرکوز کرنا) کو ٹیسٹ کرتا ہے اور الزائمر اور اٹینشن ڈیفکٹ ڈس آرڈر جیسے مسائل کا بھی ٹیسٹ کرتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ کھانا کھاتے وقت کسی بھی طرح کا گیم کھیلنے سے کھانے سے توجہ ہٹتی ہے اور کھانے کی صلاحیت میں کمی آتی ہے۔

کھاتے وقت گیم کھیلنے سے کیا اثر پڑتا ہے؟
ریسرچ میں پایا گیا ہے کہ کمپیوٹر گیم کھیلنے ٹی وی دیکھتے، چیٹینگ کرتے اور ای۔میل کا جواب بھیجتے ہوئے شخص کم مقدار میں کھانا کھاتے ہیں اور کھانے کے بجائے ٹیکنالوجی کی طرف ذیادہ توجہ دیتا ہے جس سے شخص جسم کی ضرورت کے مطابق کھانا نہیں کھا پاتا ہے چونکہ بچے ویڈیو گیم یا ٹیکنالوجی پر دیگر گیم کھیلتے ہوئے بہت مصروف ہوجاتے ہیں اور اس دوران انکی کھانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے بچوں کو کھاتے وقت ویڈیو گیم یا کوئی دیگر کھیل نہیں کھیلنے دینا چاہیئے۔ کھانے پر پوری توجہ سے بچہ صحیح طریقے سے کھانا کھاتا ہے اور بیماریوں سے دور رہتا ہے۔

GETTY IMAGES: فوٹو