Type to search

ٹی وی اور فلم

شویتا ترپاٹھی فلم کارگو میں اہم رول، شیئر کیا اپنا تجربہ

شویتا ترپاٹھی فلم کارگو

فلمی ڈسک،17ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شویتا ترپاٹھی شرما اور وکرانت میسی کی فلم کارگو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگئی ہے۔شویتا ترپاٹھی شرما نے فلم کارگو میں کام کرنے کے تجربے کو شیئر کیا، انہوں نے کہا کارگو، جب میرے پاس آئی، تو میں آرتی کادو، کو پہلے سے جانتی تھی۔ میں ان سے ملی تھی، ہماری پہلی ملاقات کے بعد ہی ہمیں پتہ تھا کہ ہم دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

بتادیں کہ شویتا ترپاٹھی 6 جولائی 1985 کو دہلی میں پیدا ہوئی۔ وہ ممبئی منتقل ہونے سے پہلے کچھ عرصہ جزیرے انڈومان اور نیکوبار میں رہی۔ نئی دہلی میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ انکے والد انڈین اڈمنسٹریٹیو سرویس میں کام کرتے ہیں۔ اور انکی والدہ ریٹائرڈ ٹیچر ہے۔

آرتی نے جب کارگو لکھی، تو انہوں نے کردار کا نام ہی شویتا ترپاٹھی لکھا تھا۔ کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ میں کارگو فلم کا حصہ بنو، میں کافی پرجوش تھی، جب مجھے پتہ چلا کہ آرتی نے فیچر لکھا ہے۔ میں اس سے پہلے ایسے کبھی کسی سے نہیں ملی تھی جسکی سوچ آرتی جیسی ہو۔ آرتی صرف ڈائریکٹر ہی نہیں کمال کی، کمال کی انسان بھی ہے۔

یہ فلم شیطانوں اور انسانوں کے سمجھوتے پر مبنی اس فلم میں مرنے کے بعد انسان کے سفر کو دیکھایا گیا ہے۔ سائنس فکشن اور خیالی تصورات سے بھری اس فلم میں دیکھایا گیا ہے کہ شیطانوں اور انسانوں سے سمجھوتا کر لیا ہے،

اور انہوں نے خلاء میں اسپیس اسٹیشن بنا لیا ہے، جس میں مرنے کے بعد انسان کی یادوں کو مٹا کر اسے نئی زندگی کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں فلم کی لیڈ اداکارہ شویتا ترپاٹھی نے میڈیا سے بات چیت میں اپنے تجربے کو شیئر کیا۔

وکرانت میسی کے ساتھ کام کرنے کو لیکر شویتا ترپاٹھی نے کہا، وکرانت کے ساتھ تو پہلے مرزا پور میں، میں نے کام کیا تھا۔ اور جب ہم مرزا پور سیزن 1 کے لیے کام کررہے تھے تو کارگو کی کاسٹنگ ہورہی تھی اور شوٹ ہونے والا تھا۔

ترپاٹھی سکنڈری تعلیم حاصل کرنے کے لئے نئی دہلی واپس چلی گئی اور دہلی پبلک اسکول ، آر کے پورم میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی اور گریجویٹ کی تعلیم فیشن کمیونیکیشن میں کی۔ انہوں نے 29 جون ، 2018 کو اداکار اور ریپر، چیتنیا شرما سے شادی کی۔

شویتا ترپاٹھی نے دوردرشن کی کئی سیریز اور فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ ڈزنی چینل پر ‘کیا مست ہے لائف’ سیریز میں زینیا خان کے کردار کے لئے سب سے زیادہ جانی جاتی ہے۔ وہ ٹاٹا اسکائی ڈاؤن لوڈ اور میک ڈونلڈ اور حال ہی میں ٹاٹا چائے کے لئے اشتہار میں دیکھائی دی ہے۔

شویتا ترپاٹھی نے ٹی وی کے کئے شوز میں کام کیا جن میں کیا مست ہے لائف، دی ٹرپ، مرزا پور، میڈ ان ہیون، ٹی وی ایف ٹرپلینگ، لاکھوں میں ایک ، اور دی گون گیم میں نظر آئی۔
انہوں نے ترشنا، سجاتا، مسان، لو شاٹس، حرام خور، بیوٹیفل ورلڈ، گون کیش، مہندی سرکس، دی ایلیگل، رات اکیلی ہے، کارگو، ٹکٹ ٹو بالی ووڈ جیسے فلم اور ویب سیریز میں کام کیا۔

Tags:

You Might also Like