Type to search

ٹی وی اور فلم

پلک تیواری کا پہلا میوزک البم ‘بجلی بجلی’ ریلیز

میوزک البم بجلی بجلی

فلمی ڈسک، 31 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری جلد ہی فلم روزی : دی سیفران چیپٹر سے بالی ووڈ انٹری کرنے والی ہے لیکن اس سے پہلے پلک کا پہلا میوزک البم بجلی بجلی ریلیز ہوا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Palak Tiwari (@palaktiwarii)

ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث ہے- کئی دنوں سے پلک اپنے پہلے میوزک البم کے لیے سرخیوں میں تھیں۔
پلک تیواری کے اس پہلے گانے کو اروند کھاریا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ساتھ ہی جانی نے اسے لکھا ہے اور بی پراک نے میوزک دیا ہے- وہیں ہارڈی سندھو نے اسے اپنی آواز دی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Harrdy Sandhu (@harrdysandhu)

 

پلک کے اس گانے کو 30 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا ہے- اس میوزک البم کا نام بجلی بجلی، ہے- اس ویڈیو میں انکے ساتھ مشہور سنگر ہارڈی سندھو نظر آرہے ہیں-

ویڈیو میں، وہ اپنے انداز اور ڈانس سے اچھے اچھے اسٹار کڈس کو شکست دے سکتی ہے- پلک کا یہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Palak Tiwari (@palaktiwarii)

 

 

ویڈیو میں دونوں کی کیمسٹری کافی شاندار لگ رہی ہے- اس گانے نے ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا ہے-
اس میوزک ویڈیو کو دیکھ کر فینس کافی خوش ہیں اور پلک تیواری کی خوب تعریف کررہے ہیں-
بتادیں کہ پلک تیواری اس میوزک ویڈیو کے بعد جلد ہی فلم روزی : دی سیفران چیپٹر سے اپنا بالی ووڈ کرنے والی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Palak Tiwari (@palaktiwarii)

 

فلم کو وشال مشرا نے ہدایت دی ہے، وہیں ویویک اوبرائے نے پروڈیوس کیا ہے- فلم میں پلک کے ساتھ ایکٹر ویویک اوبرائے نظر آنے والے ہیں-

اس فلم میں پلک، ارباز خان اور کاجول کی بہن تنیشا مکھرجی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ پلک کی فلم 14 جنوری 2022 کو مکر سنکرانتی کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔

شویتا تیواری کی بیٹی وقفہ وقفہ سے اپنے فوٹو شوٹ اور ویڈیو کو فینس کے درمیان شیئر کرتی رہتی ہے- پلک تیواری کی سوشل میڈیا پر اچھی فین فالوونگ ہے-

پلک تیواری کی پیدائش 8 اکتوبر 2000 میں ممبئی میں ہوئی- پلک کو ڈانس کا کافی شوق ہے-

Tags:

You Might also Like