Type to search

ٹی وی اور فلم

شویتا تیواری برتھ ڈے اسپیشل: پروفیشنل لائف میں کامیاب اداکارہ

شویتا تیواری

فلمی ڈسک،4اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شویتا تیواری ٹی وی کا ایک مشہور نام ہے۔ شویتا نے سال 2001 میں ایکتا کپور کے سپر ہٹ ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی کے، سے خوب شہرت ملی۔ شویتا ‘بگ باس 4’ (2011) کی فاتح رہ چکی ہے۔

شویتا بگ باس کی پہلی خاتون فاتح بن گئیں۔ وہ 14 ہفتے تک بگ باس کے گھر میں رہتے ہوئے اپنے مہذب سلوک کی وجہ سے وہ مقبول بنی رہی۔ اور انہیں بطور انعام ایک کروڑ روپے کی رقم دی گئی۔

شویتا تیواری کی پیدائش4 اکتوبر 1980 کو اتر پردیش میں ہوئی- انکے والد اشوک کمار تیواری اور والدہ نرملا تیواری ہے۔ انکا ایک بھائی ندھان تیواری ہے۔ انہوں نے گریجویشن کی پڑھائی میں بی کام کیا۔

وہ ایک ٹی وی اداکارہ ہے- انہوں نے اپنی اداکاری کی شروعاتی اسٹار پلس کے شو کسوٹی زندگی سے کی تھی- جنہیں ٹیلی ویژن کی دنیا میں پررینا کے نام بھی جانا جاتا ہے- شویتا تیواری ریالٹی شو بگ باس کے چوتھے سیزن کی فاتح بھی رہ چکی ہے-

شویتا تیواری نے سال 1998 میں اداکار راجہ چودھری سے شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی پلک تیواری ہے- انہوں نے سال 2007 میں شادی کے نو سال بعد طلاق لے لیا- انہوں نے شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا-
شویتا تیواری نے پھر اداکار ابھینو کوہلی سے 13 جولائی 2013 میں شادی کی- شادی کے کچھ وقت بعد شویتا اور ابھینو کا رشتہ بھی کمزور پڑ گیا۔ دونوں اب ایک دوسرے سے الگ ہوچکے ہیں۔ ابھینو اور شویتا کا ایک بیٹا بھی ہے۔ بیٹا اور پلک دونوں شویتا کے ساتھ رہتے ہیں۔

شویتا تیواری پہلی بار سال 1999 میں دوردرشن پر ٹیلی ویژن پر نظر آئی- انکا پہلا ٹی وی سیریل کلیرین ڈی ڈی نیشنل پر دوپہر میں نشر ہوا- اسکے بعد انہوں نے دوردرشن کا دوسرا پوجیکٹ آنے والا پل کیا جو سال 2000 میں ڈی ڈی میٹرو پر نشر ہوا- اسکے بعد وہ ٹی وی سیریز کہی کسی روز میں نظر آئی- اسکے بعد وہ سال 2001 سے 2008 تک اسٹار پلس کے شو کسوٹی زندگی کے میں کام کیا-

شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری جلد ہی بڑے پردے انٹری کرنے جارہی ہے- فلم روزی سے بالی ووڈ میں قدم رکھے گی- اس فلم انکے ساتھ ویویک اوبرائے بھی نظر آئیں گے-

ٹی وی کے بعد شویتا نے فلموں کا رخ کیا اور سال 2004 میں فلم مدہوشی سے اپنے بالی ووڈ سفر کی شروعات کی۔ حالانکہ فلم کو خاص کامیابی نہیں ملی۔ پھر شویتا نے ابرا کا ڈابرا، بن بلائے برآتی، اور ملے نہ ملے ہم، جیسی فلموں میں کام کیا اور لیکن ان فلموں نے شویتا کے کیریئر کو کوئی فائدہ نہیں پہچایا، ویسے شویتا نے صرف ہندی نہیں بلکہ پنجابی اور بھوجپوری فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

شویتا تیواری نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں کلیرین، آنے والا پل، کہی کسی روز، کسوٹی زندگی کے، دوست، نچ بلیئے 2، ناگین، جانے کیا بات ہوئی، اس جنگل سے مجھے بچاؤ، جھلک دیکھلا جا 3، بگ باس 4، عدالت، سجن رے جھوٹ مت بولو، کامیڈی سرکس کا نیا دور، پرورش، رنگولی، جھلک دیکھلا جا6، بل ویر، بیگوسرائے جیسے شوز میں کام کیا-

اسکے علاوہ کئی ہندی، نیپالی، بھوجپوری ، اردو اور مراٹھی فلموں میں کام کیا جن میں مدہوشی، ابرا کا ڈبرا، ہمار سیاں ہندوستانی، اپنی بولی اپنے دیس، بن بولائے برآتی، سلطنت، جیسے فلموں میں کام کیا-

شویتا تیواری کو سیریل کسوٹی زندگی کے، کے لیے کئی بار انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈز کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ مل چکا ہے- اور اسی سیریل کے لیے سال 2003 میں انڈین ٹیلی ایوارڈ ایوارڈ کا بیسٹ آن اسکرین کپل کا ایوارڈ بھی ملا-

Tags:

You Might also Like