Type to search

ٹی وی اور فلم

پون کلیان کی آنے والی فلم ‘وکیل صاحب’ میں شروتی ہاسن کی انٹری

ٹالی ووڈڈ ڈسک،15مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کے مشہور اسٹار پون کلیان ان دنوں اپنے کم بیک فلم وکیل صاحب کی شوٹنگ کی وجہ سے کافی مصروف ہے، تقریبا دو سال بعد پون کلیان ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کرنے جارہے ہیں، اور انکی اس فلم کا انتظار فینس بڑی بیتابی سے کر رہے ہیں، کچھ دنوں پہلے فلم کا فرسٹ لک بھی جاری کیا تھا، جس میں پون ایک کرسی پر اپنے پیروں کو ٹکائے ہوئے آرام سے کتاب ہاتھ میں لیے دیکھائی دے رہے ہیں-

حال ہی میں آئی خبروں کے مطابق ساؤتھ اداکارہ فلم میں پون کلیان کی بیوی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی-
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ شروتی ہاسن ہے- جی ہاں آپ نے بالکل صحیح سنا ہے پون کی آنے والی فلم وکیل صاحب میں جہاں میکرس فلم میں شروتی کے کردار کے بارے میں ہوشیار ہے، وہیں شروتی فلیش بیک اسکریننگ میں پون کلیان کی بیوی کے طور پر نظر آنے والی ہے- پون اور شروتی کی جوڑی کو بڑے پردے پر ساتھ دیکھنے کے لیے ناظرین بھی بیتاب ہے-

فلم کی شوٹنگ اس وقت حیدرآباد میں ہورہی ہے اور جلد ہی اسے ختم کرنے کی امید ہے، پون اور شروتی کے علاوہ فلم میں ساؤتھ کی اداکارہ انجلی اور اننیا لیڈ اداکارہ کے طور پر فلم کا حصہ ہونگی- پون کلیان اسٹارر شری رام وینو کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کو بونی کپور اور دل راجو پروڈیوس کررہے ہیں، بتادیں کہ وکیل صاحب سال 2016 میں آئی امیتابھ بچن اور تاپسی پننو کی فلم پنک کا ساؤتھ کی ریمیک فلم ہے-

Tags:

You Might also Like