Type to search

ٹی وی اور فلم

شروتی ہاسن نے کرائی پلاسٹک سرجری،سوشل میڈیا پر ہوئی ٹرول

فلمی ڈسک،28 فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شروی ہاسن نے سوشل میڈیا پر ایک پارور فل نوٹ شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک فوٹو کولاج بھی شیئر کی ہے۔ دراصل اداکارہ نے حال ہی میں پلاسٹک سرجری کرائی ہے جسکے لیے انہیں سوشل میڈیا پر لوگ ٹرول کررہے تھے۔ انہیں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شروتی ہاسن نے لکھا ہے کہ میں نے پلاسٹک سرجری کرائی ہے کیونکہ مجھے ایسے ہی رہنا چنا ہے۔

فوٹو کے ساتھ شروی ہاسن لکھتی ہے کہ تو، میں پچھلے پوسٹ کے فوری بعد اس پوسٹ کو شیئر کرنا صحیح سمجھا، میں آپ کو بتاتی ہوں کیوں؟ میں وہ شخص نہیں جو دوسرے کی سوچ پر چلو، لیکن جب لوگ آپ کو بار بار کچھ نہ کچھ غلط بولتے ہیں، جیسےیہ بہت موٹی ہے، یہ بہت پتلی ہے، تو ایسی کچھ چیزوں کو نظر انداز کرنا کئی بار بھاری پڑ جاتا ہے۔ یہ دو فوٹو میں نے تین دن کے فرق سے لی ہے۔ میں جانتی ہوں باہری دنیا میں بیٹھی خواتین سمجھ چکی ہونگی اور خود کو ریلیٹ کرچکی ہونگی کہ میں آگے کیا لکھنے جارہی ہوں۔ میں شکر گذار ہوں اپنے ہارمونس کی جنہوں نے مجھے ذہنی اور جسمانی طور پر خوش رکھا اور سپورٹ کیا۔ میں اتنے سالوں میں جی۔جان سے محنت کی ہے اور سبھی کے ساتھ اچھے تعلقات بھی رکھے ہیں۔ وہ آسان نہیں تھا۔ لیکن میں نے ایسا کیا دکھ میرے لیے لینا آسان نہیں تھا۔ جسمانی طور سے میں بہتر نہیں تھا لیکن میرے لیے وہ بات آسان رہی جب میں نے آپ سبھی کے ساتھ اپنی انرجی شیئر کی۔

شروتی ہاسن آگے کہتی ہے کہ جو شخص مشہور ہے وہ بھی دوسروں کے بارے میں قیاس نہیں بناتا ہے۔ کبھی نہیں۔ یہ اچھی بات نہیں ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ یہ میری زندگی ہے۔ میرا چہرہ ہے اور ہاں میں نے پلاسٹک سرجری کرائی ہے کیونکہ میں ایسے ہی رہنا چنا ہے۔ کیا میں اسے پرموٹ کرتی ہوں؟ نہیں۔ کیا میں اسکے خلاف ہوں؟ نہیں۔ میں نے خود ہی ایسے رہنا چنا ہے۔ ہم خود سے اور دوسروں سے بھی سب سے بڑی چیز کیا مانگ سکتے ہیں ، وہ یہ کہ آپ کی باڈی اور دماغ میں جو ہو رہے ہیں انہیں اپنائے۔ سبھی سے پیار کریں اور آرام کریں۔ میں ہر روز خود سے پیار کرنا سیکھ رہی ہوں۔ آپ بھی کریں، اچھا لگے گا۔

آپ کو بتادیں کہ شروتی ہاسن اس وقت کاجول کے ساتھ ایک شارٹ فلم میں مصروف ہے۔ انکی شارٹ فلم دیوی ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ حال ہی میں فلم کا ٹریلر سامنے آیا ہے۔

Tags:

You Might also Like