Type to search

ٹی وی اور فلم

شریا شرما برتھ ڈے اسپیشل : کم عمر سے ہی اداکاری کے جوہر دیکھائے

شریا شرما

فلمی ڈسک، 9 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چائلڈ آرٹسٹ کے طور ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی کے ، شو سے کیریئر کی شروعات کرنے والی شریا شرما آج ٹالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک ہے۔ آج وہ اپنا برتھ ڈے منا رہی ہے۔ اس موقع پر جانتے ہیں انکے بارے میں۔

شریا شرما کی پیدائش 9 اپریل 1997  کو ہماچل پردیش کے پالمپور میں ہوئی۔ ایک فلمی اداکارہ اور ماڈل ہے جو ذیادہ تر تیلگو فلموں میں کام کرتی ہے۔ ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی کے’ میں سنیہا بجاج کا رول نبھایا تھا۔

شریا شرما کے والد انجینئر ہیں اور والدہ ایک ڈائیٹشین ہیں،ان کا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے۔ شریا جب چھوٹی تھی تب انکے والدین اکثر ان کے ساتھ شوٹنگ سیٹ اور ایوارڈ فنکشن میں نظر آتے ہیں۔

تین سال کی عمر میں رسنا گرل بن کر نام کمانے والی مشہور تلگو اداکارہ شریا شرما ایک بڑی اسٹار بن چکی ہے۔

صرف تین سال کی عمر میں اداکاری شروع کی۔ کئی بار آڈیشن میں ناکامیاب رہنے کے باوجود جدوجہد جاری رکھی اور شو وتھ انوپم انکل میں کام کیا۔ اسکے بعد زی نیوز کے کنہیا اور اسٹار لس کے سیریل کسوٹی زندگی کے میں چائلڈ آرٹسٹ کا کردار نبھایا۔

ایکتا کپور کا شو کسٹوٹی زندگی کے ٹی وی کی تاریخ میں کافی مقبول رہا۔ اس شو میں انوراگ پررینا نام کے کردار کی ایک بیٹی تھی۔ جسکا کا نام تھا سنیہا ۔ سنیہا کا کردار شریا نے 7 سال کی عمر میں نبھایا تھا۔ شریا ساؤتھ فلموں کی لیڈ اداکارہ ہے۔

انہوں نے تلگو کے کئی فلموں میں کام کیا جن میں جے چرنجیوا، دوکودو، راچا، ویٹو ویللی پوئیندی مناسو، گائکوڈو، اور نرملا کنوینٹ میں نظر آئی،

وہیں انہوں نے کئی ہندی فلموں میں بھی کام کیا جن میں بینام، لگا چنری میں داغ، تھوڑا یار تھوڑا میجک، ناک آوٹ، چلر پارٹی، انیمیٹیڈ فلم بیلو گیمر جیسے فلموں میں کام کیا۔ ہندی فلموں کے علاوہ انہوں ٹامل فلموں میں بھی کام کیا۔