Type to search

اسپورٹس

مجھے لگتا ہے کہ ٹیم انڈیا میں چوتھے مقام پر میں نے جگہ پکی کرلی: شریاس ایئر

اسپورٹس ڈسک،9جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مڈل آرڈر کے بلے باز شریاس ایئر کو بھروسہ ہے کہ پچھلے ایک سال میں انکے لگاتار اچھے مظاہرے سے محدود اووروں میں ہندوستانی ٹیم میں چوتھے نمبر کو لیکر جاری بحث پر روک لگ گئی ہے۔ امباتی رائڈو ، وجے شنکر، رشبھ پنتھ اور مہندر سنگھ دھونی کو چوتھے نمبر پر آزما رہے ہندوستان نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہار کے بعد ممبئی کے نوجوان بلے باز شریاس ایئر کو ویسٹ انڈیز دورے پر واپسی کا موقع دیا۔

شریاس ایئر نے ویسٹ انڈیز میں متاثر کیا لیکن اس سال کی شروعات میں نیوزی لینڈ دورے پر انہوں نے شاندار مظاہرہ کیا اور تین میچوں کی ونڈے سیریز میں ہندوستان کی 3-0 کی ہار کے دوران ایک سنچری اور دو نصف سنچری کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔
آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپٹل کی انسٹاگرام چیٹ میں شریاس نے کہا ، اگر آپ ہندوستان کے لیے ایک سال تک اس مقام پر کھیل رہے ہو تو مطلب آپ نے اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ اسکے بارے میں اور سوال نہیں پوچھے جانے چاہیئے۔

شریاس نے اس سیریز میں کل 217 رن بنائے تھے جو تین میچوں کی دو طرفہ سیریز پر چوتھے نمبر پر کھیلتے ہوئے کسی ہندوستانی بلے باز کا بہترین مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا، جب چوتھے نمبر کو لیکر بحث چل رہی ہے توب اسی نمبر پر مظاہرہ کرنا اور پوری طرح سے اپنی جگہ پکی کرلینا کافی اطمینان بخش ہے۔

Tags:

You Might also Like