Type to search

ٹی وی اور فلم

شریا نارائن برتھ ڈے اسپیشل: اپنی اداکاری سے شائقین کے دل میں جگہ بنائی

شریا نارائن

فلمی ڈسک،22 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر میں اپنی ایکٹینگ سے لوگوں کا دل جیتنے والی شریا نارائن آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

شریا نارائن کی پیدائش 22 فروری 1985 کو بہار کے مظفر نگر میں ہوئی۔ انکی پرورش اور پڑھائی جئے پور میں ہے۔ وہ ہندوستان کے سابق صدر راجیندر پرساد کی پڑپوتی ہے۔ وہ ٹی وی و فلم اداکارہ، ماڈل، رائٹر اور سوشل ورکر ہے۔

بتادیں کہ ملک کے پہلے صدر راجیندر پرساد کی پیدائش 03 ڈسمبر 1884 کو ہوئی تھی۔ وہ سال 1950 سے 1962 تک ملک کے صدر رہے۔

شریا نارائن نے اپنے کیریئر کی شروعات سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے شو ’پاؤڈر’ سے کی تھی۔ انہوں نے ’جولی’ میں اہم رول نبھایا۔

شریا ، بچپن سے ہی بڑے پردے پر خود کو دیکھنے کی شوقین تھی۔ شریا نے سال 2009 میں فلم ’ایک دستک‘ سے کیریئر کی شروعات کی۔  انہوں نے ساؤتھ انڈین فلموں کے علاوہ ایک بھوجپوری فلم سوتن میں بھی کام کیا ہے۔

شریا نارائن نے امتیاز علی کی ہدایت میں فلم راک اسٹار میں رنبیر کپور کی بھابی کا رول نبھایا تھا۔ اسکے علاوہ وہ صاحب بیوی اور گینگسٹر ، ناٹ آوٹ اور سپر نانی جیسی فلمیں شامل ہے۔

شریا نے فلم ’تنو ویڈز منو‘ میں بطور مہمان اور سدھانشو شیکھر جھا کی فلم پریمیم میں پائل کا رول ادا کیا۔

شریا نارائن نے کئی اشتہارات میں کام کیا جن میں امول، ووڈا فون، ایکسس بینک سمیت درجنوں اشتہارات میں نظر آچکی ہے۔ اتنا ہی نہیں شریا نے سال 2014 میں ریلیز ہوئی مادھوری ڈکشت اور جوہی چاؤلہ کی فلم گلاب گینگ کا گانا ’شرم لاج‘ کے گیت بھی لکھیے تھے۔

سال 2009 میں آئی فلم ایک دستک میں کام کیا جسے شیکھر ایس جھا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

اسی سال انہوں نے ایکشن تھریلر فلم ناک آؤٹ میں کام کیا۔ فلم میں سنجے دت، عرفان خان اور کنگنا رناوت لیڈ رول میں تھے۔ سال 2010 میں انہوں نے ڈرامہ فلم ’کچھ کریئے‘ میں کام کیا۔

سال 2010 میں شریا نارائن نے سیاسی ڈرامہ فلم راجنیتی میں ایک صحافی کا کردار نبھایا۔ فلم کو ڈائریکٹ اور پروڈیوس پرکاش جھا نے کیا تھا۔ فلم میں لیڈ رول میں ارجن رامپال، رنبیر کپور، اجے دیوگن، کٹرینہ کیف جیسے اسٹارس نظر آئے۔

شریا نارائن نے سال 2011 میں آئی رومانٹک کامیڈی فلم تنو ویڈز منو میں بطور مہمان نظر آئی۔

فلم میں آر مادھون، کنگنا رناوت ، جمی شیرگل، سوارا بھاسکر اور اعجاز خان لیڈ رول میں تھے۔

سال 2011 میں آئی رومانٹک تھریلر ڈرامہ فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر میں انہوں نے مہوہ کا کردار نبھایا۔

فلم کو تگمنشو دھولیا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

فلم میں جمی شیرگل ، ماہی گل، رندیپ ہودا لیڈ رول میں تھے۔

شریا نارائن کو سب سے لمبا رول اسی فلم میں ملا۔

شریا نارائن نے سال 2011 میں آئی میوزیکل رومانٹک ڈرامہ فلم راک اسٹار میں نظر آئی۔

فلم کو امتیاز علی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

فلم میں رنبیر کپور، نرگس فخری، مفید عزیز، ادیتی راؤ حیدری، جیسے اسٹارس نظر آئے۔

فلم راک اسٹار میں انکا کردار منفی تھا۔

لیکن اس چھوٹے رول میں بھی شریا نے اپنی چھاپ چھوڑی۔

اسکے بعد شریا نے فلم پریم مائی میں پائل کا کردار ادا کیا۔

شریا نارائن نے سال 2014 میں جاسوسی تھریلر فلم سمراٹ اینڈ کمپنی میں دیویا سنگھ کا رول ادا کیا۔

فلم کو کوشیک گھاتک نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

فلم میں راجیو کھنڈیل وال لیڈ رول میں تھے۔

اسی سال شریا نے فلم سپر نانی میں آستھا کا رول پلے کیا۔

فلم کو اندرا کمار نے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کیا تھا۔

فلم میں ریکھا، شرمن جوشی، رندھیر کپور، اور انوپم کھیر لیڈ رول میں تھے۔

سال 2016 میں شریا نے کرائم ایکشن ڈرامہ فلم لال رنگ میں نیلم کا رول ادا کیا۔

فلم کو سید احمد افضل نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

فلم میں رندیپ ہودا ، اکشے اوبرائے اور پیا باجپائی لیڈ رول میں تھے۔

شریا نارائن نے سال 2020 میں آئی کرائم ڈرامہ فلم یارا میں تنوجا کا کردار نبھایا۔

فلم کو تگمانشو دھولیا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

فلم میں ودیوت جاموال ، شروتی ہاسن ، امیت سدھ ، وجئے ورما لیڈ رول میں تھے۔

بتادیں کہ شریا سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہے۔

شریا نارائن اکثر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہے۔

انسٹاگرام پر انکے کئی ہزار فالوورس ہیں۔