Type to search

ٹی وی اور فلم

شردھا مسیل برتھ ڈے اسپیشل: سی آئی ڈی شو سے شہرت ملی

شردھا مسیل

ٹی وی ڈسک، 7 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سونی انٹرٹینمنٹ پر لمبے وقت تک نشر ہوئے کرائم انویسٹی گیشن شو سی آئی ڈی میں ڈاکٹر کا رول ادا کرنے والی اداکارہ شردھا مسیل آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

شردھا مسیل کی پیدائش 7 جنوری 1984 کو گجرات کے احمدآباد شہر میں ہوئی- انکے والد کا نام روی مسیل ہے-انکی ایک بہن اور ایک بھائی مکھیل مسیل ہے- جو ایک ڈائریکٹر ہے- شردھا نے 29 نومبر 2012 میں بزنسمین دیپک تومر سے شادی کی-

شردھا مسیل ایک ماڈل اور اداکارہ ہے- شردھا کو سونی ٹی وی کے مشہور شو سی آئی ڈی میں نبھائے کردار ڈاکٹر ٹریکا کے لیے جانا جاتا ہے- اور یہی سے انہیں مقبولیت ملی-

اسکے لیے انہوں نے کئی شوز میں کام کیا- انہوں نے اپنا سفر مس انڈیا مقابلہ سے شروع کیا تھا- انہوں نے کئی کمرشل اشتہارات میں بھی کام کیا-

شردھا مسیل نے سال 2009 میں ریلیز ہوئی ہندی کامیڈی فلم “آل دی بیسٹ: فن بیگن” میں کام کیا- اس فلم شردھا نے بیٹی کا کردار نبھایا تھا- اس فلم کو روہت شیٹی نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں اجے دیوگن، سنجے دت، فردین خان، بپاشا باسو، جانی لیور، جیسے ایکٹرس نے کام کیا تھا-

شردھا کو آخری مرتبہ ستمبر 20108 میں سی آئی ڈی شو کے قسط 1539 میں دیکھا گیا تھا-

شردھا مسیل نے سال 18-2007 تک سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے کرائم انویسٹی گیشن شو سی آئی ڈی میں ڈاکٹر ٹریکا کا رول نبھایا- شو میں وہ ڈاکٹر سالونکے کے ساتھ کام کرتی دیکھی-

سال 2007 میں میں اسٹار پلس کے شو کہانی گھر گھر کی، میں شردھا نے ملیشکا کا کردار نبھایا- اس شو میں ساکشی تنور اور کرن کرمرکر اہم رول میں تھے-

سال 08-2007 میں 9 ایکس چینل پر نشر ہوئے ڈرامہ ٹیلی ویژن سیریز “کیا دل میں ہے” میں منشا کا کردار نبھایا- اس شو میں عامر علی، سنجیدہ شیخ اور ابیگیل جین اہم کردار میں تھے-

سال 08-2010 تک شردھا نے اسٹار ون چینل پر نشر ہونے والے شو “ملے جب ہم تم” میں سی جے کا کردار نبھایا-
سال 12-2011 تک شردھا نے زی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریز “شوبھا سومناتھ کی” میں بھیروی کا کردار نبھایا-

سال 2011 میں شردھا نے اسٹار پلس کے شو “لو یو زندگی” میں جوانا کا کردار پلے کیا-
سال 2012 میں اسٹار پلس کے شو “ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے” میں شردھا نے ڈاکٹر سیما کا رول ادا کرتے نظر آئی- یہ سال ستمبر 2013 تک نشر ہوا تھا-

سال 2016 میں منی سیریز کھڑکی: ہماری فنی کہانی میں کام کیا، جسے سب ٹی وی اور ہیٹس آف پروڈکشن نے تیار کیا تھا- یہ شو جون 2016 میں پریمئیر ہوا تھا-

سال 18-2017 میں سونی ٹی وی پر تاریخی ڈرامہ ٹی وی سیریز پورس میں ملکہ کا کردار نبھایا- ٹی وی اداکارہ شردھا نے پورس میں مہانندنی کا کردار نبھاتی دیکھی، اس شو میں انکا کردار کافی مضبوط تھا-

وہ شو میں ایک کمزور نہیں بلکہ ایسی لڑکی کے کردار میں تھی جو کسی لڑکے سے کم نہیں تھا-

وہ شو میں اپنے کردار کو نبھانے کے لیے کئی طرح کی ٹریننگ لی تھی- انہوں نے مکسڈ میٹریل آرٹس یعنی ایم ایم اے کی بھی سخت ٹریننگ لی-

شردھا مسیل نے ٹی وی شوز کے علاوہ ویب سیریز میں بھی کام کیا، سال 2019 میں ایم ایکس پلیئر پر ریلیز ہوئی کامیڈی ویب سیریز تھینکستان میں شردھا نے نینا کا کردار نبھایا-