Type to search

ٹی وی اور فلم

شردھا کپور کی فلم چالباز ان لندن کا اعلان، ڈبل رول میں نظر آئیں گی شردھا

چالباز ان لندن

فلمی ڈسک ،6 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کچھ وقت سے بڑے پردے سے دور نظر آرہی ہے- اب حال ہی میں انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے-

شردھا کپور فلم چالباز ان لندن میں کام کریں گی، شردھا کپور چالبازان لندن میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

انہوں نے اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں شردھا کپور ڈبل رول میں نظر آئیں گی-

یہ فلم بھوشن کمار اور کرشنا کمار کی ٹی سیریز اور ہدایت کار احمد خان اور شاکر خان کے پیپل ڈول انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ چالباز ان لندن سری دیوی کی فلم چالباز کا ریمیک ہے یا نہیں- فلم کے بارے میں احمد خان نے کہا کہ چالباز ان لندن میرے لیے ایک ڈریم پروجیکٹ ہے-

اس فلم کی ہدایتکاری پنکج پراشر کریں گے پنکج پراشر نے 1989 میں ریلیز فلم ’چالباز‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔

اس فلم میں سری دیوی ، رجنی کانت اور سنی دیول نے اہم کردار ادا کئے تھے۔
ایسا کہا جارہا ہے کہ شردھا کپور فلم چالباز ان لندن میں سری دیوی کا کردار نبھاتی نظر آسکتی ہیں ۔
اس فلم کا اعلان کرتے ہوئے شردھا نے انسٹاگرام پر لکھا، چالباز ان لندن، اس فلم کا ہدایت صرف اور صرف پنکج پراشر ہی کررہے ہیں اور بھوشن کمار، کرشن کمار، احمد خان اور شائرا خان فلم کے پروڈیوسر ہے-

اس فلم کی ہدایتکاری صرف اور صرف پنکج پراشر ہی کررہے ہیں اور بھوشن کمار ، کرشن کمار ، احمد خان اور شائرا خان اس فلم کے پروڈیوسر ہیں۔

بتادیں کہ شردھا آخری مرتبہ فلم باغی 3 میں نظر آئی تھی- اس فلم میں شردھا کے ساتھ ٹائیگرشراف اور رتیش دیشمکھ لیڈ رول میں تھے-

Tags:

You Might also Like