Type to search

ٹی وی اور فلم

موہت سوری کی فلم ‘ملنگ 2’ میں شردھا کپور کی انٹری؟

shraddha-kapoor malang-2

فلمی ڈسک،20مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اس سال ریلیز ہوئی آدتیہ رائے کپور اور دیشا پٹانی کی فلم ملنگ نے باکس آف پر شاندار کمائی کی تھی۔ جسکے بعد میکرس نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا ہے۔

آن لائن ریلیز کے بعد فلم کو ناظرین کی طرف سے شاندار رسپانس مل رہا ہے۔ ناظرین سے مل رہے بے شمار پیار کو دیکھتے ہوئے میکرس نے اسکے دوسرے پارٹ یعنی ملنگ 2 کا اعلان بھی کردیا ہے۔ فی الحال موہت سوری اس فلم کی اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں۔ سننے میں آرہا ہے کہ موہت سوری نے ملنگ 2 کے لیے اداکارہ کا نام بھی فائنل کرلیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Siya ❤️

A post shared by Shraddha (@shraddhakapoor) on

پنک ولا کے ذرائع کے مطابق موہت سوری کی ملنگ 2 میں اداکارہ شردھا کپور دیکھائی دیں گی۔ ڈائریکٹر نے شردھا کپور سے ملنگ کے لیے بھی بات کی تھی لیکن انکی تاریخ مینیج نہیں ہوپائی تھی۔ اسکے بعد موہت سوری نے آدتیہ ۔ دیشا کو ملنگ کے لیے سائن کیا کیونکہ وہ شردھاکپور کی نہ سننے کے بعد فریش جوڑی چہا رہے تھے۔ حالانکہ موہت نے جب ملنگ کے آخر میں شردھا سے وائس اوور کرنے کو کہا تو اداکارہ نے فوری ہاں کہا تھا۔ ڈائریکٹر موہت فلم ملنگ 2 کی کہانی اسی وائس اوور سے آگے لیکر جائیں گے۔

فوٹو:شردھا کپور کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like