Type to search

اسپورٹس

کورونا وائرس کا ڈر: سائپرس میں ہونے والے شوٹنگ ورلڈ کپ سے الگ ہوا ہندوستان

اسپورٹس ڈسک،28فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کورونا وائرس کی وجہ سے سائپرس میں ہونے والے آئندہ نشانے بازی ورلڈ کپ سے ہٹ گیا۔ شاٹگن ورلڈ کپ انٹرنیشنل شوٹنگ فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) سے پہچان حاصل ہے۔ جسکا انعقاد 4 سے 13 مارچ کے درمیان کیا جائے گا۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا (آئی ایس ایس ایف) کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی صلاح پر ہندوستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ذرائع نے کہا، کورونا وائرس ایک واحد وجہ ہے، جس سے ہم نے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔ ایسا مرکزی ایجنسیوں کی صلاح پر کیا گیا۔ کورونا وائرس کی شروعات چین کے ووہان سے ہوئی تھی۔ اسکی وجہ سے اب تک 3000 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ جبکہ دنیا بھر میں 80 ہزار لوگ اس سے متاثر ہے۔

ہندوستان 16 سے 26 مارچ کے درمیان ڈاکٹر کرنی سنگھ رینج میں یونائیٹڈ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ سائپرس میں ابھی تک کورونا وائرس کے کسی معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن مشکوک معاملوں کو احتیاط کے طور پر الگ تھلکگ رکھا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like