Type to search

اسپورٹس

دیگر کھیلوں کے مقابلے میں جلدی شروع کی جاسکتی ہے شوٹنگ کی سہولیات: گگن نارنگ

اسپورٹس ڈسک،14مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اولمپک برونز میڈلسٹ گگن نارنگ کا ماننا ہے کہ نشانے بازی کے پاس دیگر کھیلوں کے مقابلے میں آوٹ ڈور ٹریننگ سہولتیات کا جلد شروع کرنے کا حقیقی موقع ہے، انہوں نے کہا کہ اس کھیل میں آپس مں رابطہ نہیں ہوتا اور نشانے باز کے پاس ہمیشہ اپنا سامان رہتا ہے، نارنگ نے ساتھ ہی کہا کہ ایسا کوویڈ 19 کا اثر کم ہونے پر ہی کیا جانا چاہیئے اور سوشل ڈیسٹینسنگ سے جڑے اصولوں کا سختی سے عمل ہو-

لندن اولمپک کے کانسی تمغہ فاتح نارنگ نے کہا، نشانے بازی دوبارہ شروع ہونے والے شروعاتی کھیلوں میں شامل ہوسکتا ہے، کیونکہ یہ آپشی رابطے کو کھیل نہیں ہے جس میں نشانے بازوں کے پاس اپنا سامانا ہوتا ہے، شوٹنگ رینج میں سماجی دوری سے جڑے قوانین پر عمل ہوسکتا ہے کیونکہ 10 میٹر رینج میں دو مقابلوں کے درمیان کم سے کم ایک سے ڈیڑھ میٹر کی دوری ہوتی ہے جبکہ 50 میٹر رینج میں یہ دوری 1.25 میٹر کی ہوتی ہے-