Type to search

اسپورٹس

شوٹر ایشا سنگھ کا حیدرآباد میں شاندار استقبال

شوٹر ایشا سنگھ

حیدرآباد، 26 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی شوٹر ایشا سنگھ، جو قاہرہ، مصر میں ختم ہوئے آئی ایس ایس ایف شوٹنگ ورلڈ چیمپیئن شپ میں چار تمغے – تین طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد شہر حیدرآباد واپسی پر منگل کے روز انکا زور دار استقبال کیا گیا-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Esha Singh (@_.esha_singh._)

 

ہونہار شوٹر ایشا سنگھ نے اپنے شاندار مظاہرے سے سب کو متاثر کیا۔ گچی باؤلی میں ایس اے ٹی ایس شوٹنگ رینج میں گن فار گلوری اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے شوٹر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 

آئی ٹی سکریٹری جیش رنجن، تلنگانہ اسٹیٹ کے اسپورٹس اتھارٹی (ایس اے ٹی ایس) کے چیئرمین اے وینکٹیشور ریڈی، تلنگانہ رائفل اسوسی ایشن کے ادے پیلانی اور ایچ سی اے کے سابق عہدیدار جان منوج اور دیگر نے اس تقریب میں حصہ لیا اور شوٹر کی کامیابیوں کی ستائش کی۔

 

ایس اے ٹی ایس کے سربراہ وینکٹیشور ریڈی نے ایشا سنگھ کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے والدین سچن سنگھ اور سری لتا نے انکا سپورٹ کیا-

انہوں نے مزید کہا کہ “ریاستی حکومت شوٹر کو ان کے کیریئر کے آغاز سے ہی سپورٹ کرتی رہی ہے اور یہ کرتی رہے گی۔”

 

ایشا نے انکشاف کیا کہ ان کا مقصد سال 2024 پیرس اولمپکس میں تمغہ جیتنا ہے۔ “میں اپنے والدین اور کوچوں کی وجہ سے یہ حاصل کرنے کے قابل ہوئی ہوں۔

 

  میں سخت محنت جاری رکھوں گی اور پیرس اولمپکس میں ملک کے لیے تمغہ جیتنے کے لیے جو بھی کرنا پڑے وہ کروں گی۔‘‘ بعد میں انہوں نے وزیر کھیل وی سرینواس گوڑ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

 

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق ایشا سنگھ کی پیدائش 1 جنوری 2005 کو حیدرآباد، تلنگانہ، میں سچن سنگھ اور سری لتا کے گھر ہوئی-