Type to search

ٹی وی اور فلم

شیوم پاٹل برتھ ڈے اسپیشل: کم عمر میں بالی ووڈ میں نام کمایا

شیوم پاٹل

فلمی ڈسک، 26 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کے ساتھ نشہ فلم سے ڈیبیو کرنے والے شیوم پاٹل آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔

شیوم پاٹل کی پیدائش 26 ڈسمبر 1990 کو ہوئی، وہ ایک ایکٹر، ڈانسر ہے- انکے والد کا نام امیتابھ دیال، والدہ کا نام مرنالینی پاٹل مراٹھی اور ہندی فلموں کی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہے اور بہن کا نام امروتا پاٹل ہے-

شیوم پاٹل نے قریب 50 ٹی وی برانڈ کے کمرشل اشتہارات میں کام کیا جن میں نیس کیفے، کوک، نوکیا، ہیڈ اینڈ شولڈر، پیراشوٹ، کلوز اپ، اور میک ڈونلڈ شامل ہے-

شیوم پاٹل ایک ڈانس کرو “اسٹریٹ سول ڈانس کرو” کا حصہ بھی ہے- انہوں نے بیری جان ایکٹینگ اسٹوڈیو سے ایکٹینگ کا کورس کیا-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shivam Patil (@shivampatil90)

 

سال 2012 میں ایم ٹی وی انڈیا پر نشر ہوئے ایم ٹی وی رش میں شیوا کے رول میں دیکھے،

اور سال 2013 میں ایم ٹی وی ویبڈ، اور سال 2014 میں بنداس چینل پر نشر ہوئے رومانس سیریز “یہ ہے عاشقی” میں راہل کا کردار نبھایا، اور سال 2020 میں شویم نے ایم ٹی وی نیشد میں مانو کا لیڈ رول ادا کیا،

شیوم پاٹل نے سال 2013 میں بالی ووڈ فلم نشہ سے ڈیبیو کیا اور اس فلم میں ساحل کا لیڈ رول ادا کیا تھا- یہ فلم بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کی بھی ڈیبیو فلم تھی- اس فلم کے ڈائریکٹ امیت سکسینہ تھے،

شیوم پاٹل نے سال 2016 میں آئی سنی دیول کی ایکشن ڈرامہ فلم گھائل ونس اگین میں روہن کا لیڈ رول ادا کیا- یہ فلم 1990 میں آئی گھائل کا سیکول تھی-

سال 2018 میں اکشت ورما کی ڈائریکشن میں بنی فلم کالاکانڈی میں کام کیا- اس فلم میں لیڈ رول میں سیف علی خان، اکشے اوبرائے، ایشا تلوار جیسے اسٹار تھے-

سال 2019 میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم زی5 پر نشر ہوئے اسپورٹس ڈرامہ ویب سیریز بومبرس میں شیوم پاٹل نے کام کیا، اس سیریز میں رنویر شورے، آہانا کمرا ، سپنا پبی اور ورن مترا لیڈ رول میں تھے-