Type to search

قومی

شملہ میں اسکولی بچوں کی بس کھائی میں گری، ڈرائیور سمیت دو بچوں کی موت

شملہ/1جولائی(ایجنسی) ہماچل پردیش میں حادثوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب دارلحکومت شملہ میں ایچ آرٹی سی کی اسکول بس حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ حادثے میں بچے زخمی ہے۔ بس میں کل آٹھ بچے سوار تھے۔ جن میں سے دو کی موت ہوئی ہے۔ اور کچھ بچے زخمی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ حادثے میں ڈرائیور سمیت 3 بچوں کی موت ہوئی ہے۔ زخمی بچوں کو شملہ کے آئی جی ایم سی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔

شروعاتی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ شملہ میں ایچ آر ٹی سی کی اسکولی بس بچوں کو لیکر جارہی تھی۔ کھالینی کے پاس  جھنجھاری میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ دیگر گاڑیوں کے پاس دیتے ہوئے یہ حادثہ ہوا ہے۔ تنگ سڑک کی وجہ سے بس سڑک سے نیچے گر گئی۔ حالانکہ اس کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بس چالسی اسکول کےبچوں کو لیکر جارہی تھی۔

معلومات کے مطابق 6 بچے اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ معلومات ملتے ہی پولیس موقع پر روانہ ہوگئی ہے اور مقامی لوگوں کی مدد سے راحت بچاؤ کام میں مصروف ہے۔

Tags: