Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز پورش پور میں شلپا شنڈے اور ملند سومن

ویب سیریز پوراشپور

فلمی ڈسک،8نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شلپا شندے ٹی وی شو گینگس آف فلمستان کے بعد جلد ہی ویب سیریز میں نظر آنے والی ہے۔ وہ آنے والی ویب سیریز پورش پور ، میں رانی میراوتی کا کردار نبھائیں گی، لمبے انتظار کے بعد کوئی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

ادکارہ نے اسکے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، میں اس پروجیکٹ کا حصہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہوں، جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر تازہ اور الگ کہانی ہے۔ میرے کردار میں کئی شیڈس ہیں اور میں رانی میراوتی کے جوتے میں قدم رکھنے کے لیے خوش ہوں۔

ویب سیریز پورش پور میں انو کپور، ملند سومن، شہیر شیخ اور فلورا سینی نے بھی کام کیا ہے۔ سیریز جلد ہی آلٹ بالاجی اور زی5 پر اسٹریم ہوگی۔ سیریز کا ایک پرمو آلاٹ بالاجی نے پیش کردیا ہے۔ اس میں شلپا شندے کی جھلک دیکھ رہی ہے۔ انکے علاوہ انو کپور بھی نظر آرہے ہیں۔

مانا جارہا ہے کہ آلٹ بالاجی کی یہ بڑی بجٹ ویب سیریز ہے۔ صرف فنکار اور سیٹ ہی نہیں ایکٹرس کے کپڑے، جیولری سب پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ یہ کہانی شاہی خاندان اور انکے جانشینوں کے درمیان جدوجہد کی ہے۔ اس سیریز کے بھی کئی سارے سیزن ہونگے۔

شلپا شندے کی پیدائش 28 اگست 1977 کو ڈاکٹر ستیادیو شندے کے گھر پیدا ہوئی، انکے والد ہائی کورٹ کے جج تھے اور والدہ گیتا ستیادو شندے ہاؤس وائف ہے۔انکی دو بڑی بہنیں اور ایک چھوٹا بھائی ہے۔ انکے والد چاہتے تھے کہ وہ قانون کی تعلیم حاصل کریں لیکن انکی اس میں دلچسپی نہیں تھی۔

بتادیں کہ شلپا شندے ایک ہندوستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ ویسے تو سال 1999 میں شلپا نے ٹیلی ویژن میں قدم رکھا تھا ، لیکن اسٹار پلس کے سیریل بھابھی 08-2002 میں ایک منفی رول نبھانے کے لیے سرخیوں میں آئی۔ اسکے بعد وہ اسٹار پلس کے دوسرے سیریل ’کبھی آئے نہ جدائی، 03-2001 میں اداکاری کی۔

سنجیونی 05-2002 اور تاریخی ڈرامہ امراپالی 2002 میں نبھائے رول نے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں انکی حالت کو مضبوط کردیا ہے۔ شلپا شندے بھابھی جی گھر پر ہے۔ پر انگوری بھابی کے رول کے لیے کافی مقبول ہوگئی۔

Tags:

You Might also Like