Type to search

صحت

شلپا شیٹی کی فٹنس ایپ کو ملا 2019 کا گوگل پلے ایوارڈ

ہیلتھ ڈسک،6 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ شلپا شیٹی کافی خوش ہے، انکے فیٹنس اور ویلنس ایپ “شلپا شیٹی ایپ” نے گوگل پلے کے بیسٹ ایپ فار 2019 میں پرسنل گروتھ زمرے میں ایوارڈ جیتا ہے، شلپا نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام پر یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی-

شلپا نے لکھا، کتنا شاندا اعزاز ہے، ہمارے شلپا شیٹی ایپ کو گوگل پلے کے بیسٹ ایپ 2019 کے پرسنل گروتھ زمرے میں ایوارڈ ملا ہے- اس سال کے آخر کے لیے اس سے بہتر خبر نہیں مل سکتی تھی-

اداکارہ نے آگے لکھا ، آپ کا شکریہ، جو آپ نے ایپ کے لیے اتنا پیار دیکھایا اور مستقل تعاون کرتے رہے، یہ واقعی معنی رکھتا ہے، میں وعدہ کرتی ہوں کہ آنے والا سال اور بھی بڑا شاندار اور بہتر ہونے والا ہے-

شلپا شیٹی اپنے ایپ پر تو فیٹنس کی تعلیم دیتی ہے ہی ساتھ ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی آئے دن فیٹنس کے منتر شیئر کرتی رہتی ہے،
بتادیں کہ 12 سال کے لمبے وقفے کے بعد شلپا بالی ووڈ میں انٹری کرنے جارہی ہے، وہ آنے والی فلم نکما میں نظر آنے والی ہے- ان دنوں فلم کی شوٹنگ لکھنؤ میں چل رہی ہے-
(فوٹو شلپا شیٹی کے انسٹاگرام سے لی گئی ہے)

Tags:

You Might also Like