Type to search

ٹی وی اور فلم

شلپا شیٹی اور راج کندرا کے گھر آئی ننھی پری

فلمی ڈسک،21فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈا اداکارہ شلپا شیٹی سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیورہتی ہے۔ لیکن حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک فوٹو شیئر کرکے فینس کو حیران کردیا ہے۔ دراصل شلپا شیٹی اور راج کندرا کے گھر ایک ننھی پردی نے قدم رکھا ہے۔ جسکا نام اداکارہ نے سمیشا شیٹی کندرا رکھا ہے۔ شلپا شیٹی کی اس پوسٹ سے جہاں فینس ایک طرف حیران نظرآرہے ہیں تو وہیں ساتھ ہی ساتھ خوش بھی دیکھائی دے رہے یں۔ شلپا شیٹی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر ہوئی اس فوٹو میں اداکارہ کی ننھی بیٹی اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے اپنی ممی کا ہاتھ پکڑی نظر آرہی ہے۔ شلپا اور انکی بیٹی سمیشا کی یہ فوٹو وائر ہورہی ہے۔

بتادیں کہ شلپا اور راج کندرا کی بیٹی سمیشا کی پیدائش اسی 15فروری کو سروگیسی کے ذریعہ سے ہوئی تھی۔ شلپا اور راج نے سال 2009 میں شادی کی تھی۔ شلپا نکما اور ہنگامہ 2 میں نظر آنے والی ہے۔

Tags: