Type to search

ٹی وی اور فلم

شلپا شیٹی بنی فٹ انڈیا مشاورتی کمیٹی کی رکن

نئی دہلی،23اگسٹ(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ شلپاشیٹی کندرا اپنے ڈانس اور فلموں کے ساتھ ہی اپنی فیٹنس کے لیے بھی جانی جاتی ہے- شلپا اپنی یوگاکی ویڈیو سی ڈی اور اپنا فیٹنس ایپ پر لانچ کرچکی ہے- لیکن اب شلپا صرف ایپ پر نہیں بلکہ پورے انڈیا کی صحت کا خیال رکھیں گی- شلپا شیٹی اب حکومت کے فٹ انڈیا مہم کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی رکن بن گئی ہے- جی ہاں! آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا اور اس بات کی معلومات خود شلپا شیٹی نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے-

شلپا نے جمعہ کو ایک ٹیوٹ کرکے اس بات کی معلومات دی– شلپا نے لکھا مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ پی ایم مودی جی کی طرف سے کیے گئے فٹ انڈیا مہم کی مشاورتی کمیٹی کا مجھے رکن منتخب کیا گیا ہے- امید کرتی ہوں کہ ہر ہندوستانی کو فٹ رکھنے کے آسان طریقے ڈھونڈنے میں مدد کرسکوں، ساتھ ہی اس مہم کو اور بھی کامیاب بنا سکوں، شلپا نے اپنے ٹیوٹ میں پی ایم او انڈیا اور کھیل وزیر کو بھی ٹیگ کیا ہے-

بتادیں کہ حکومت کا فٹ انڈیا مہم 29 اگسٹ کو لانچ ہونے جارہا ہے- وہیں شلپا 13 سال بعد فلموں میں واپس آرہی ہے-

Tags:

You Might also Like