Type to search

اسپورٹس

شیکھر دھون وسیٹ انڈیز سیریز سے باہر، سنجو سیمسن کو ملا موقع

اسپورٹس ڈسک،27نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز سے پہلے ٹیم انڈیا کو جھٹکا لگا ہے۔ سلامی بلے باز شیکھر دھون گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران چوٹ لگی تھی۔ بی سی سی آئی نے ٹیوٹ کرکے بتایا کہ دھون کی جگہ کیرل کے 25 سالہ وکٹ کیپر سنجو سیمسن کو ٹیم انڈیا کی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔  انہوں نے ایک واحد بین الاقوامی میچ زمبابوے کے خلاف 2015 میں ٹی 20 میں کھیلا تھا۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 6 ڈسمبر سے کھیلی جائے گی۔

بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے مشورہ دیا ہے کہ دھون کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے لئے مزید کچھ وقت درکار ہے۔ دھون کے ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہونے کے بعد آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے انکی جگہ سیمسن کو 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سنجو کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے ٹیم انڈیا سکواڈ میں منتخب کیا گیا تھا، لیکن وہ پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے۔ تین میچوں کی اس سیریز کو ہندوستان نے 1-2 سے جیتا تھا۔

پچھلے دنوں مہاراشٹرا کے خلاف سید مشتاق علی ٹرافی میں دہلی کے شیکھر دھون کو گھٹنے میں چوٹ لگی تھی۔ 21 نومبر کو صورت میں مہاراشٹرا کے خلاف میچ میں بلے بازی کے دوران کریز پر واپسی کے لیے انہوں نے لمبی ڈرائیو لگائی تھی۔ جسکی وجہ سے انہیں چوٹ لگ گئی۔ دراصل بلے بازی پیڈ سے لکڑی کا ایک چھوٹا ٹکڑا انکے بائیں گھٹنے میں گھس گیا تھا۔ آوٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹنے کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ انکے گھٹنے سے خون بہہ رہا ہے۔ بعد میں کئی ٹاکے پڑے۔ دھون نے ٹیوٹر پر کچھ  تصویریں بھی شیئر کی تھی۔

Tags:

You Might also Like