Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم شکارا کا ٹریلر ریلیز، کشمیری پنڈتوں کے درد کی داستان

فلمی ڈسک،8جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ودھو ونود چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی فلم شکارا کا ٹریلر 7 جنوری کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ اسے فاکس اسٹار ہندی کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ فلم میں عادل خان لیڈ رول میں ہے اور سعدیہ اہم رول میں ہے۔ ان دونوں ہی فنکاروں کی یہ پہلی فلم ہے۔ اور اسے 7 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

اب بات کرتے ہیں فلم کی کہانی کے بارے میں، فلم کی کہانی ان 4 لاکھ کشمیری پنڈتوں کا درد بیاں کرتی ہے جنہیں راتوں رات اپنی ہی زمین چھوڑ کر دربدر ہونا پڑا تھا۔ جذباتوں کے اتار چڑھاؤ سے گذری ایک پریم کہانی جو اس سار واقع کے دوران چلتی رہتی ہے۔ اسی لو اسٹوری کے ساتھ ساتھ ہدایت کار نے اس درد کو بھی دیکھانے کی کوشش کی ہے جو ان لاکھوں لوگوں کے دل میں آج بھی ہے۔

Tags: