Type to search

ٹی وی اور فلم

شیکھر کپور بنے ایف ٹی آئی آئی سوسائٹی کے نئے صدر

فلمی ڈسک،30ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور فلم ساز شیکھر کپور کو ایف ٹی آئی آئی سوسائٹی کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ شیکھر کپور کو ایف ٹی آئی آئی کی گورننگ کونسل کا چیئرمین بھی بنایا گیا ہے۔

بتادیں کہ شیکھر کپور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر ہے۔ شیکھر کپور نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو مسٹر انڈیا اور بینڈت کوئین جیسی فلمیں دی ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی نے ٹیوٹ کرکے لوگوں کو اس بات کی معلومات دی ہے۔ ٹیوٹ کے مطابق، ڈائریکٹر شیکھر کپور کو ایف ٹی آئی آئی سوسائٹی کا نیا صدر بنایا گیا ہے۔ وہ ایف ٹی آئی آئی کی گورننگ کونسل کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کریں گے۔

میڈیا نے جیسے ہی اس بات کی معلومات دی کہ شیکھر کپور ایف ٹی آئی آئی جیسی تنظیم کے نئے صدر بنائے گئے ہیں، ویسے ہی ٹیوٹر پر شیکھر کو مبارکباد ملنے شروع ہوگئے ہیں۔