Type to search

ٹی وی اور فلم

ڈبو رتنانی نے کیا شہناز گل کا فوٹو شوٹ ، بلیک بلیزر میں نظر آئی

ڈبو رتنانی شہناز گل

فلمی ڈسک،21 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 13 سے مشہور اداکارہ شہناز گل اپنے نئے فوٹو شوٹ سے سرخیوں میں ہے۔ ان فوٹوز کو ڈبو رتنانی کے کھنچی ہے۔ بھلے ہی نئے پروجیکٹس میں نظر نہیں آرہی ہے لیکن سوشل میڈیا کے ذریعہ وہ لگاتار سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔

فی الحال وہ اپنے نئے فوٹو شوٹ کی وجہ سے سرخیوں میں ہے ۔ شہناز کا یہ فوٹو شوٹ سیلبریٹی فوٹوگرافر ڈبو رتنانی نے کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

 

ڈبو رتنانی کے ساتھ ساتھ شہناز گل نے بھی ان تصویروں کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔تصویروں میں شہناز دلکش ادائیں دیکھاتی نظر آرہی ہے۔

شہناز گل کے ویڈیو آئے دن سوشل میڈیا پر دھوم مچاتے ہیں۔ کبھی اپنے ڈانس ویڈیو کو لیکر تو کبھی اپنی تصویروں کو لیکر شہناز اکثر سرخیوں میں رہتی ہے۔

 

 

شہناز کے فینس انکی ہر ادا سے پیار کرتے ہیں۔ شہناز چاہے گانا گائے یا کسی پر غصہ کریں # شہنازیز کو سب پسند آتا ہے۔

اسی سلسلہ میں شہناز گل کی کچھ نئی تصویریں سامنے آئی ہے جو اس وقت بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

شہناز ان تصویروں میں کافی گلیمرس لگ رہی ہے اور انکا قاتلانہ انداز فینس کو بہت پسند آرہا ہے۔

شہناز گل کی جو لیٹسٹ تصویریں وائرل ہورہی ہے، اسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

ان تصویروں میں شہناز ایک بلیک کلر کے ڈیپ نیک ڈریس میں نظر آرہی ہے۔ جو کہ دیکھنے میں کسی بلیزر کی طرح لگ رہا ہے۔

شہناز کی تصویروں کو مشہور فوٹوگرافر ڈبو رتنانی نے کھینچی ہے۔ انہیں شیئر کرتے ہوئے شہناز کیپشن میں لکھا ہے ۔ پیار ہوا کی طرح ہے۔ آپ دیکھ نہیں سکتے، لیکن محسوس کرسکتے ہیں۔

شہناز کی تصویروں پر فینس کے زبردست ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بگ باس سیزن 13 کا حصہ رہی شہناز گل کی جوڑی بگ باس میں سدھارتھ کے ساتھ خوب جمی تھی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

 

بتادیں کہ شہناز کور گل کی پیدائش 27 جنوری 1993 سنتکھ سنگھ سکھ اور پرمندر کور گل کے گھر ہوئی۔ شہناز کی شروعاتی تعلیم ڈل ہاؤسی ہلٹاپ اسکول، ڈل ہاؤسی، ہماچل پردیش میں ہوئی۔

شہناز کور گل اداکارہ ، ماڈل اور گلوکار ہے۔ شہناز اپنی پنجابی فلموں جیسے کالا شاہ کالا اور ڈاکا کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ انہوں نے سلمان خان کے شو بگ باس 13 میں آپ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کی شروعات سال 2015 میں ایک میوزک ویڈیو ، شیو دی کتاب سے کی تھی۔

سال 2017 میں ، انہوں نے پنجابی فلم ست شری اکال انگلینڈ میں بطور اداکارہ ڈیبیو کیا۔ اس فلم میں انہوں نے سونیا کھنہ کا کردار ادا کیا تھا۔

سال 2019 میں انہوں نے پنجابی رومانٹک کامیڈی فلم کالا شاہ کال میں تارو کا کردار ادا کیا تھا۔ اسی سال انہوں نے پنجابی ایکشن فلم ڈاکا میں پشپا کے رول میں نظر آئی۔

فلموں کے علاوہ شہناز کئی میوزک ویڈیوز کا حصہ رہی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *