Type to search

ٹی وی اور فلم

شیفالی زری والا کو کانٹا لگا کے لیے آفر ہوئے 7 ہزار روپئے

شیفالی زری والا

فلمی ڈسک،9مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 13 میں نظر آنے والی شیفالی زری والا نے کئی انگلیش اور ہندی میوزک ویڈیو کیے، ایک فلم میں بھی ایکٹینگ کے جلوے دیکھائے ، لیکن آج بھی لوگ انہیں کانٹا لگا گرل، کے نام سے ہی جانتے ہیں۔ شیفالی اس سے بڑی کامیابی اور اس سے بڑا کمپلیمنٹ کچھ نہیں مانتی۔

شیفالی کا کانٹا لگا گانا 2002 میں آیا تھا اور آتے ہی بلاک بسٹر ہوگیا۔ اس گانے نے شیفالی کو راتوں رات اسٹار بنا دیا تھا۔ آج بھی لوگ اس گانے کو لیکر دیوانے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شیفالی کو اس گانے کے لیے کتنے پیسے ملے تھے؟ انہیں اسکے لیے کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑے تھے ؟

 

ایک میڈیا ہاؤس سے بات کرتے ہوئے شیفالی نے بتایا کہ انہیں کانٹا لگا گانے کے لیے 7 ہزار روپے ملے تھے۔ انہوں نے کہا، اس وقت مجھے کانٹا لگا کے لیے 7 ہزار روپئے ملے تھے۔ میں اس وقت اتنی امیر فیل کررہی تھی۔ میں نے کہا 7 ہزار روپے ممی۔ میں کیا کیا کرونگی سات ہزار روپے سے۔ پلیز ممی کچھ بھی کرو، پاپا کو پٹاؤ۔ اس طرح ممی نے اور میں نے بہت پاپڑ بیلے۔

شیفالی کو کانٹا لگا گانا کیسے آفر ہوا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا، میں کالج کے باہر کھڑی تھی۔ کانٹا لگا کے ڈائریکٹر رادھیکا راؤ اور ونئے سوروپ نے مجھے وہاں دیکھا اور فوری ہی مجھے یہ گانا آفر کیا۔ میں بہت خوش ہوگئی۔ کوئی بھی نو عمر لڑکی چاہے گی کہ وہ ٹی وی پر آئے۔

لیکن اصلی مصیبت تو تب آئی جب شیفالی کو اس گانے کے چکر میں پاپا سے تپھڑ کھانا پڑ گیا۔ شیفالی نے کہا، میں نے گھر پر آکر ممی۔پاپا کو بتایا کہ مجھے اس گانے کانٹا لگا کا آفر ملا تو پاپا نے تقریبا مجھے تھپڑ ہی مار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تم پڑھائی کرو۔ ہم ایسی فیملی سے تھے۔ جہاں پر اس سب کی آزادی نہیں تھی۔ مجھے پاپا کو منانے کے بہت پاپڑ بیلنے پڑے۔ میں نے ضد ٹھان لی تھی کہ مجھے تو اپنے آپ کو ٹی وی پر دیکھنا ہے۔

حالانکہ شیفالی نے ممی کی مدد سے پاپا کو پٹایا اور تب انکےپاپا ایک شرط پر شیفالی کو اجازت دینے کے لیے راضی ہوگئے۔ شیفالی نے کہا، پاپا نے ایک شرط پر گانا کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا امتحان میں نمر کم نہیں آنے چاہیئے۔ پڑھائی متاثر نہیں ہونی چاہئے۔ اور پھر گانا بڑا ہٹ ہوگیا۔

فوٹو: شیفالی کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like