Type to search

ٹی وی اور فلم

شیفالی زری والا نے عاصم ریاض کے گانے کانٹا لگا اسٹائل میں کیا ڈانس

shefali jariwala dance on mere-angne-mein song

ٹی وی ڈسک،3اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کانٹا لگا، اور بگ باس 13 سے اپنی زبردست پہچان بنانے والی اداکارہ شیفالی زری والا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو آرہی ہے۔ اب تو انہوں نے ٹک ٹاک پر بھی اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ جس پر وہ اکثر ویڈیو شیئر کرتی دیکھائی دیتی ہے۔ حال ہی میں انکا پہلا ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب دھمال مچا رہا ہے۔ جس میں وہ عاصم ریاض اور جیکولین فرنینڈس کے گانے میرے انگنے میں، پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہے ۔ شیفالی کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ اور سرخیاں بٹور رہا ہے۔

شیفالی نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا ہے۔ جسے اب تک چار لاکھ سے بھی ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ اس گانے پر وہ کانٹا لگا، اسٹائل میں ڈانس کرتی دیکھائی دے رہی ہے۔ ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے آخر کار میرا پہلا ٹاک ٹاک ۔۔۔۔ میرے انگنے میں بالکل کانٹا لگا اسٹائل میں، میں جو بھی ہوں آج آپ لوگوں کی وجہ سے ہی ہوں۔ شیفالی کے اس ڈانس ویڈیو کو لیکر انکی خوب تعریفیں بھی کررہے ہیں۔ اپنے ویڈیو میں اداکارہ وائٹ ٹاپ اور بلیو لہنگا پہنی دیکھ رہی ہے۔

بتادیں کہ شیفالی زری والانے کانٹا لگا گانے سے دھوم مچا کر رکھ دی تھی۔ اس گانے میں انکا ڈانس تو زبردست تھا ہی ساتھ ہی لوگوں نے انکا انداز بھی کافی پسند کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like