Type to search

وائرل

شیفالی زری والا ریڈ آوٹ فٹ میں کیا زبردست ڈانس

شیفالی زری والا ریڈ آوٹ فٹ

وائرل ڈسک،30 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اور بگ باس 13 کی کنٹیسٹنٹ رہ چکی شیفالی زری والا ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ اداکارہ اپنے انداز اور اسٹائل کے لیے خوب جانی جاتی ہے۔

انکی فوٹو ہو یا ویڈیو خوب وائرل ہوتے ہیں۔ حال ہی میں شیفالی زری والا کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس پر اپنے ردعمل بھی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں شیفالی زری والا ریڈ کلر کے آوٹ فٹ میں اپنے جلوے بکھیر رہی ہے۔

شیفالی کا کانٹا لگا گانا 2002 میں آیا تھا اور آتے ہی بلاک بسٹر ہوگیا۔ اس گانے نے شیفالی کو راتوں رات اسٹار بنا دیا تھا۔ آج بھی لوگ اس گانے کو لیکر دیوانے ہیں۔

اداکارہ شیفالی زری والا کی پیدائش 24 نومبر 1982 کو گجرات کے احمد آباد میں ہوئی۔ شیفالی نے 2005 میں سردار پٹیل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے انفارمیشن ٹکنالوجی سے بیچلر ڈگری حاصل کی۔

شیفالی کی شادی ہرمیت سنگھ سے سال 2004 میں ہوئی۔ اور سال 2009 میں وہ الگ ہوگئے۔ پھر انہوں نے پراگ تیاگی سے شادی کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ شیفالی زری والا ورن دھون اور شردھا کپور کے سپر ہٹ گانے ’لگدی لاہور دی‘ گانے پر رقص کررہی ہے۔ شیفالی زری والا نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ اداکارہ کے اس ویڈیو پر فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

#dressup #reels #reel

A post shared by Shefali Jariwala 🧿 (@shefalijariwala) on

 

بتادیں کہ شیفالی زری والا نے کانٹا لگا گانے سے مشہور ہوئی تھی۔ اس گانے میں انکا ڈانس تو زبردست تھا اور ساتھ ہی لوگوں نے انکا انداز بھی کافی پسند کیا تھا۔ اسکے بعد وہ اپنے شوہر پراگ کے ساتھ نچ بلیئے 5 میں بھی نظر آئی تھی۔

اداکارہ شیفالی زری والا نے بگ باس 13 میں آنے سے پہلے آلٹ بالاجی کی ویب سیریز ’بے بی کم ان‘ میں کام کرچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like