Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم گل موہر کے ساتھ شرمیلا ٹیگور 11 سال بعد کریں گی بڑے پردے پر واپسی،

فلم گل موہر

فلمی ڈسک، 11 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیف علی خان کی والدہ اور اپنے وقت کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور بڑے پردے پر واپسی کررہی ہے-

فلم گل موہر میں وہ بترا خاندان کی کلماتا کے طور پر نظر آئیں گی- اس فلم میں انکے ساتھ منوج باجپائی ، امول پالیکر، سورج شرما اور سمرن رشی بگا نظر آئیں گے-

سال 1964 میں فلم کشمیر کی کلی سے ہندی سینما میں قدم رکھنے والی اداکارہ شرمیلا اپنی خوبصورتی اور ایکٹینگ کے دم پر لمبے وقت تک بالی ووڈ پر راج کرچکی ہے- انہیں کئی ایوارڈز مل چکے ہیں-

شرمیلا اب 11 سال بعد پردے پر واپسی کررہی ہے- فلم اس سال اگسٹ میں ریلیز ہوگی- فلم کے ڈائریکٹر راہل چتیلا اور موسیقی سدھارتھ کھوسلہ نے دی ہے-

فلم گل موہر ایک فیملی فلم ہے، جسکی کہانی ملٹی جنریشن ، بترا فیملی کے ارد گرد گھومتی ہے جو لوگ اپنے 34 سال پرانے خاندانی گھر کو چھوڑ کر کہیں اور جانے کے لیے تیار ہے-

یہی حالات انہیں اپنے رشتوں کی مضبوطی کو پھر سے پرکھنے کا موقع دیتا ہے جو ایک وقت، ایک دھاگے میں باندھا تھا-

جب آپسی رشتے کے راز اور عدم تحفظ کے جذبات پروان چڑھتے ہیں تب اصل دھاگے کا رنگ پتہ چلتا ہے اور یہی اس فلم کی داستان ہے-

اداکارہ شرمیلا ٹیگور کہتی ہے، مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے اس پروجیکٹ سے جڑ کر- میں نے جب فلم کا نریشن سنی تو فوری حامی بھر دی کیونکہ کہانی کا خندانی ٹچ مجھے چھو گیا-

یہ خوبصورت فلم ہے جو آج کے لوگوں کو بے حد پسند آئیں گی- بتادیں کہ شرمیلا سال 2010 میں آئی فلم بریک کے بعد، میں نظر آئی تھی-

وہیں اس فلم کے بارے میں ایکٹر منوج باجپائی کہتے ہیں، اس فلم کو سائن کرنے کے پچھے کئی وجہ ہیں، پہلی وجہ فلم کی بہترین کہانی جو کافی اپنی سی لگی-

دوسری بڑی وجہ کہ شرمیلا جی کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا اپنے آپ میں غیر معمولی بات ہے-

وہیں اس فلم کی کہانی بھی مجھے شاندار لگی اور مجھے امید ہے کہ ناظرین بھی اسے بے حد پسند کریں گے-

بتادیں کہ شرمیلا ٹیگور کی پیدائش 8 ڈسمبر 1944 کو ہوئی- شرمیلا نے مشہور کرکٹر منصور علی خان پٹوڈی شادی کی، ان کے تین بچے ہیں سیف علی خان، سوہا علی خان اور صبا-

شرمیلا نے صرف 14 سال کی عمر سے اداکاری کی شروعات کی- شرمیلا کی مقبول فلموں میں وقت، انوپما، ایوننگ ان پیرس، ستیاکام، ارادھنا، سفر، آمنے سامنے، امر پریم، داغ، اوشکار، معصوم، جیسی فلمیں شامل ہیں۔