Type to search

اسپورٹس

کرکٹر شاردل ٹھاکر نے منگیتر متالی پارولکر سے کی منگنی

شاردل ٹھاکر منگنی

شاردل ٹھاکر اور متالی پارولکر اگلے سال شادی کر سکتے ہیں۔
شاردل نے آخری بار ہندوستان کے لیے ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں کھیلا تھا۔
‘لارڈ’ شاردل اس وقت بریک کے تحت نیشنل ٹیم سے باہر ہے-


اسپورٹس ڈسک، 30 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز شاردل ٹھاکر نے ممبئی میں اپنی گرل فرینڈ متالی پارولکر سے منگنی کرلی-

منگنی کا پروگرام باندرا کرلا کامپلکس میں ہوا- پروگرام میں دونوں کے خاندان کے قریبی لوگ شامل ہوئے- اس تقریب میں ہندوستان کے ٹی20 کپتان روہت شرما ، ممبئی رانجی ٹیم کے دھول کلکرنی اور ابھیشیک نائر اور شاردل ٹھاکر کے پرانے دوست شریک تھے-

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاردل ٹھاکر اور متالی کی شادی اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد ہوگی-

شاردل ٹھاکر اور متالی پارولکر نے منگنی ہوجانے کے بعد رقص بھی کیا- ٹیم انڈیا کے پیسر شاردل ٹھاکر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں دونوں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں-

 

متالی پارولکر تھانے میں آل دی بیکس نام سے ایک اسٹارٹ اپ کمپنی چلاتی ہے- شاردل ٹھاکر نے اپنا آخری میچ 2021 ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران کھیلا تھا- انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز سے آرام دیا گیا ہے اور وہ ٹی20 سیریز کا بھی حصہ نہیں تھے-

کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شاردل ٹھاکر “اے” کے خلاف تیسرا غیر رسمی ٹیسٹ میچ کھلیں گے جو 6 ڈسمبر سے شروع ہوگا اور وہ جنوبی افریقہ کے لیے بہت جلد روآنہ ہونگے-

 

ہند-افریقہ کے درمیان سیریز 17 ڈسمبر سے شروع ہوگی- ٹیم انڈیا دورے میں 3 ٹیسٹ ، 3 ونڈے اور 4 ٹی20 میچ کھلیں گے-

شاردل ٹھاکر اب تک چار ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں- انہوں نے 14 وکٹ لیں، ٹیسٹ میں انکا بہترین مظاہرہ 61 رن دے کر چار وکٹ رہا-

انہوں نے 15 ونڈے میچوں میں 22 وکٹ لیں- شاردل نے ہندوستان کے لیے 24 ٹی20 بین الاقوامی میچ بھی کھیلے جن میں انہوں نے 31 وکٹ لیے-