Type to search

فیشن

شویتا شاردا مس یونیورس 2023 میں کریں گی انڈیا کی نمائندگی

شویتا شاردا

شویتا شاردا (23 سالہ) کے مقابلہ حسن تک پہنچنے کا سفر


فیشن ڈسک، 20 نومبر (اردو پوسٹ) 72ویں مس یونیورس مقابلہ 18 نومبر کو ایل سلواڈور میں منعقد ہورہا ہے- اس مقابلے میں 90 ملکوں سے کنٹیسٹنٹ حصہ لیں گی-

 

تاج پر اپنی دعویداری کو مضبوط کرنے کے لیے ہر کوئی اپنے ٹیلنٹ اور خوبصورتی سے ججوں کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss Diva (@missdivaorg)

 

انڈیا کی طرف سے 23 سال کی شویتا شاردا اس ایونٹ میں حصہ لینے جارہی ہیں- اگسٹ میں مس دیوا یونیورس 2023 میں تاج اپنے نام کرکے انہوں نے مس یونیورس کے اہلیت کے معیار (ایلیجیبیلٹی کرائٹیریا) کو پورا کیا تھا-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss Diva (@missdivaorg)

 

شویتا اس بار انڈیا کو 72ویں مس یونیورس میں نمائندگی کررہی ہیں، شویتا کی پیدائش 24 مئی 2000 کو چندی گڑھ میں ہوئی- شویتا کی پرورش انکی والدہ نے اکیلے کی- 16 سال کی عمر میں شویتا ممبئی آگئی- شویتا نے اپنا گریجویشن اگنو دہلی سے پورا کیا-

 

شویتا نے کئی ڈانس ریالٹشی شو جیسے ڈانس دیوانے ، ڈانس پلس اور ڈانس انڈیا ڈانس میں حصہ لیا ہے-

 

 

شویتا شاردا پہلی بار اس وقت سرخیوں میں آئیں جب ان کا ایک ڈانس ریالٹی شو کا ویڈیو وائرل ہوا۔ اس ویڈیو میں وہ “سارا زمانہ حسینوں کا دیوانہ” پر پرفارم کرتی نظر آئی تھی اور انکا ڈانس دیکھ کر سلمان خان بھی بھی جھوم اٹھے تھے، شویتا کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا-

 

 

 

جھلک دیکھلا جا میں بطور کوریوگرافر بھی شویتا کام کرچکی ہے- اگسٹ میں شویتا نے ممبئی میں منعقد مس دیوا یونیورس 2023 کا خطاب جیتا، اسی کے ساتھ شویتا مس یونیورس کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا-

 

فائنل میں شویتا نے اپنی والدہ کو اپنی زندگی کا سب سے بااثر شخصیت بتایا تھا، شویتا کہتی ہے کہ انکی زندگی کا سب سے قابل فخر لمحہ وہ تھا جب انہوں نے اداکارہ دیپیکا پاڈوکون اور مادھوری دکشت کو ڈانسنگ اسٹیپس سیکھائے تھے-

 

شویتا شاردا کے انسٹاگرام پر 5 لاکھ فالوورس ہیں، اسکے علاوہ انہوں نے شانتنو مہیشوری کے ساتھ مست آنکھیں ویڈیو میں بھی کام کیا ہے-

 

 

 

 

 

 

ہرناز کو سندھو کے بعد اب ہندوستان کے پاس شاردا شویتا کے طور پر ایک بار پھر مس یونیورس کا تاج جیتنے کا موقع ہے-

 

 

شاردا شویتا پر پورے ہندوستان کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ ہندوستان کی خوبصورتی کے مقابلوں نے نہ صرف قومی اسٹیج پر کامیابی حاصل کی ہے بلکہ مس یونیورس کے عالمی اسٹیج پر بھی اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

 

 

 

مس یونیورس میں اب تک ہندوستان تین بار مس یونیورس کا خطاب جیت چکا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کون سے 3 مقابلہ حسن نے یہ ٹائٹل جیتا ہے۔

 

 

۔1۔  سشمیتا سین نے منیلا، فلپائن میں منعقدہ مس یونیورس 1994 کے مقابلے میں ہندوستان کے لیے خطاب جیتا تھا۔ 21 مئی 1994 کو انہیں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی بن کر تاریخ رقم کی۔

 

 

 

۔2۔  لارا دتہ نے سال 2000 میں مس یونیورس کا خطاب جیت کر ہندوستان کی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ 12 مئی 2000 کو لارا دتہ کو مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری ہندوستانی خاتون بن گئیں۔

 

 

 

۔3۔ ہرناز سندھو نے سال 2021 میں تاریخ رقم کی۔ 13 دسمبر 2021 کو، انہیں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا، جس نے 21 سال کے وقفے کے بعد یہ اعزاز ہندوستان کو واپس لایا۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1