Type to search

ٹی وی اور فلم

کمار سانو کی بیٹی نے 18 سال کی عمر میں ہی بنایا ہالی ووڈ سے بالی ووڈ میں اپنا نام

shannon-k

فلمی ڈسک،27اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور سنگر کمار سانو نے اپنے زبردست گانوں سے خوب نام کمایا ہے۔ بالی ووڈ فلموں میں کمار سانو کے گانوں نے لوگوں کا خوب دل جیتا، لیکن کمار سانو کے ساتھ ساتھ انکی بیٹی شینن کے نے بھی گانوں کی دنیا میں اپنا نام کمانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے۔

کمار سانو کی بیٹی شینن کے، نے اپنا گانے کی کیریئر شروعات ہالی ووڈ سے کی، لیکن بالی ووڈ میں بھی انہوں نے اپنا ٹیلینٹ سے خوب نام کمایا ہے۔ خاص بات تو یہ ہے کہ شینن کے، نے یہ مقام صرف 18 سال کی عمر میں ہی حاصل کرلیا ہے۔

شینن کے، نے اپنے کیریئر سے الگ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ وہ اکثر اپنی فوٹو اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہے۔ حال ہی میں شینن کے، نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا تھا، جس میں وہ اپنے کتے کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی تھی۔

 

 

شینن کے اس ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ سے بھی ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ بتادیں کہ کمار سانو کی بیٹی کے انسٹاگرام پر 21 لاکھ سے بھی ذیادہ فالوورس ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ٹیلی چکر کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے والد کمار سانو کو اپنا گرو مانتی ہے۔

بتادیں کہ شینن کے ایک مشہور سنگر ہے۔ امریکی موسیقی سفر کی شروعات شینن نے اے لانگ ٹائم، کی ریلیز کے ساتھ کیا تھا۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے اینٹی بلائینگ گانا اینتھم ’گیو می یو آر ہینڈ، کے ذریعہ بھی امریکہ میں زبردست پہچان بنائی۔ اس گانے کے لیے شینن نے ہالی ووڈ میوزک ان میڈیا ایواڈرس کی ٹرافی بھی اپنے نام کی تھی۔

 

ہالی ووڈ کے علاوہ شینن نے کئی بالی ووڈ سنگرس کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے سونو نگم کے ساتھ ایک گانے پر کام کیا۔ اسکے ساتھ ہی شینن نے ہمیش ریشمیا کی طرف سے پروڈیوسر کیے گئے گانے ٹک ٹاک کے ذریعہ بالی ووڈ میں انٹری کی۔

Tags:

You Might also Like