Type to search

ٹی وی اور فلم

شمع سکندر نے کیوں کہا- بچ کر رہے، دنیا کا پاگل پن آپ کو چھو بھی نہیں سکے گا

ٹی وی ڈسک،26مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے جہاں جنگ چھیڑ چکی ہے اور سبھی نے خود کو اپنے اپنے گھروں میں قید کرلیا ہے- ایسے میں بالی ووڈ اور ٹی وی اداکارہ شمع سکندر نے اپنی ایک لیٹسٹ تصیر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے- اپنے اندر ہی محفوظ جگہ تیار کریں تا کہ آپ کو ڈھونڈ نہ سکے، جہاں دنیا کا پاگل پن آپ کو چھو بھی نہ سکے، شمع نے اپنے ہیش ٹیگ کے ذریعہ ہنگامے سے دور ، سکون سے رہنے کی صلاح دی ہے-

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، گھر پر رہے، محفوظ رہے، کورونا وائرس کے خلاف لڑائی لڑ رہے لوگوں کے لیے شکریہ جتانے کے لیے جنتا کرفیو کے دن شمع بھی باہر نکلی اور تالیوں سے انکے لیے اعزاز جتایا، شمع اکثر ہی اپنی حیرت انگیز تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کرتی ہے- اور انکی اب تک قریب 1.6 ملین فین فالونگ ہے ،شمع نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات 1998 میں پریم اگن فلم سے کی تھی-
شمع اسکے بعد ٹی وی سیریل یہ میری لائف ہے، میں نظر آئی اور فلم من میں بھی کام کیا- انہیں اصلی پہچان یہ میری لائف ہے ٹی وی سیریل میں پوجا مہتا کے کردار سے ہی ملی تھی- شمع نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انکے گھر پر کبھی کبھی کھانے کے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے- اپنے انٹرویو میں شمع یہ بھی بتا چکی ہے کہ انہوں نے کم عمر میں خاندان کی ذمہ داری اپنے کاندھے پر لے لی تھی-

شمع نے بتایا کہ پورے خاندان کا خرچ وہی اٹھایا کرتی ، اپنے حالتوں سے جھوجتے ہوئح شمع ڈپریشن میں بھی چلی گئی تھی- ڈپریش کے دنوں کے بارے شمع بتا چکی ہے کہ ان دنوں وہ ڈیپ ڈپریشن سے گذر رہی تھی اور وہ انکی زندگی کا ایسا وقت تھا جب ڈپریشن اور دکھ کی وجہ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی تھی، لیکن انکے خاندان نے بچا لیا تھا-

اپنے ڈپریشن کی وجہ بتاتی ہوئی شمع کہتی ہے، میں ڈپریشن میں کام میں کامیابی کی وجہ سے نہیں گئی تھی، اس ڈپریشن کے کئی اور وجہ تھے- آپ کی زندگی میں کچھ چیزوں بچپن میں ہوتی ہے، جو سالوں تک پریشان کرتی ہے، کئی بار یہی چیزیں ایک وقت کے بعد ڈپریشن کی شکل لیتی ہے، بچپن میں ہوئی برے واقعات کا اثر زندگی بھر رہتا ہے-

Tags:

You Might also Like