Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ شمع سکندر اس بیماری سے تھی متاثر

shama-sikandar-bipolar

فلمی ڈسک،2جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیلی ویژن اداکارہ شمع سکندر ڈپریشن اینڈ بائی پولر ڈس آرڈر کے ساتھ اپنے جدوجہد کو لیکر ہمیشہ سے ہی بے حد مخلص رہی- اس جنگ میں جیت حاصل کرنے کے بعد اداکارہ نے اس بیماری کی تفصیل ایک وبا کے طور میں کی ہے- شمع کا کہنا ہے کہ وہ بتا نہیں سکتی ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں اسکے ساتھ بتائے گئے انکے ہر ایک پل کتنا دردناک رہا، جہاں کبھی کبھی انہیں مرنے کے خیال بھی آتے رہے ہیں-
سال 2006 میں شمع کے سیریل یہ میری لائف ہے، میں پوجا کے کردار سے خوب پہچان ملی- شمع نے اپنے جدوجہد کے بارے میں آئی اے این ایس سے بات کی-

 

View this post on Instagram

 

I don’t know where I’m going, but I’m on my way…

A post shared by Shama Sikander (@shamasikander) on

انہوں نے کہا یہ سب سے مشکل بھرا وقت رہا، یہ کچھ ایسا تھا جیسے کہ آپ اپنی زندگی کے ہر پل کو ایک وبا کے ساتھ جی رہے ہیں- آپ کو پتہ ہی نہیں رہتا کہ کیا ہونے والا ہے- سب کچھ غیر یقینی رہتا ہے- اس وقت آپ کی خواہشات بھی مرجاتی ہیں- سب سے افسوسناک بات تو یہ ہے کہ اآپ کو کسی چیز کی کوئی امید ہی نہیں رہتی ہے- انسان کی خواہشات ہی اسے زندہ رکھتی ہے کیونکہ اگر ہم اپنی ساری خواہشات کو کھو دیتے ہیں، تو زندگی کا کوئی مقصد نہیں رہتا ہے-

انہوں نے آگے بتایا، (ذہنی دباؤ)ڈپریشن اینڈ بائی پولر ڈس آرڈر دماغی حالات ہیں- جس میں امیدیں اور خواہشات کو کھو دینے کے رجحان رہتا ہے اور یہ کسی انسان کی زندگی میں آنے والا سب سے مشکل وقت ہے- مجھے نہیں لگتا ہے کہ اس سے کسی ذیادہ افسوسناک اور کچھ ہوسکتا ہے- یہ ایک سب سے برا پل ہے، جس میں سے انسان ہوکر گذرتا ہے اور اگر آپ اس سے ابھر جاتے ہیں تو آپ کسی بھی چیز سے ابھر سکتے ہیں- (ان پٹ: آئی این ایس)

Tags:

You Might also Like