Type to search

ٹی وی اور فلم

کوریوگرافر شکتی موہن سوشل میڈیا پر رہتی ہے ایکٹیو

فلمی ڈسک،12جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈانس کوریوگرافر شکتی موہن کی کئی تصویریں ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ ان تصویروں کو خود شکتی موہن نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ شکتی انسٹا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ اور آئے دن اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ حال ہی میں نیوز ایجنسی سے بات چیت میں شکتی نے فلم شمیشرہ میں ایکٹر رنبیر کپور کو ڈانس کے لیے کوریوگراف کرنا انکے لیے خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ شکتی نے بتایا، بات جب فنکاروں کی آتی ہے تو میری خواہش رنبیرکپور کے ساتھ کام کرنے کی تھی کیونکہ بطور اداکار میں انہیں بہت پسند کرتی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ آج کے دور میں وہ عمدہ فنکاروں میں سے ایک ہے۔ میں نے شمشیرہ میں انکے لیے ایک گانا کوریوگراف کیا ہے۔ فلم اس سال کے آخر میں ریلیز ہو رہی ہے اور اسکا انتظار کررہی ہوں، اوپر والا میرے اوپر مہربان ہے کہ میرا خواب سچ ہوا۔

کئی ڈانس ریالٹی شو میں ایک ڈانسر کے طور پر کوریو شروع کرنے والی شکتی نے ڈانس انڈیا ڈانس کا دوسرا سیزن جیت کر مقبولیت وہ شہرت حاصل کی۔ ڈانس انڈیا ڈانس جتنے کے بعد شکتی نے اپنی چھاپ بڑے پردے پر بھی چھوڑی ہے۔ وہ تیس مار خان، کانچی، اور روڈی راٹھور جیسی فلم میں نظر آچکی ہے۔ ڈانسنگ کے علاقے میں شکتی کافی آگے پہنچ چکی ہے۔ اب وہ کئی ڈانسنگ شو کو جج بھی کرتی ہے۔ انہوں نے ڈانس پلس اور ڈانس پلس 2 میں جج کا رول نبھائی ہے۔ شکتی موہن پہلے آئی اے ایس بننا چاہتی تھی، پر قسمت کو کچھ اور اور ہی منظور تھا۔ سال 2009 میں زی ٹی وی پر ریالٹی شو، ڈانس انڈیا ڈانس کے سیزن 2 میں شکتی موہن کا سیلکشن ہوا تھا۔ شکتی موہن نے ڈانس انڈیا ڈانس کے سیزن 2 کو جیت کر یہ دیکھا دیا کہ انکا خواب آئی اےایس بننا نہیں، بلکہ ڈانسر بننا ہے۔

شکتی کی پیدائش 12 اکتوبر 1985 میں ممبئی میں ہوئی۔ شکتی نے اپنی شروعاتی تعلیم دہلی کے بیریلا بالیکا ودیاپیٹھ سے پوری کی ہے۔ انہوں نے اپنی اعلی تعلیم ممبئی کے سینٹ زاویرس کالج سے پوری کی۔ یہاں سے انہوں نے پولیٹیکل سائنس سے بے اے کیا ہے۔آج ٹی وی ریالٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس میں اگر کسی شخصیت کا نام یاد آتا ہے ، تو وہ ہے شکتی موہن، ویسے اگر آپ دھوم 3 کے کملی، ڈانس مووس کے دیوانے ہے تو بتادیں کہ شکتی اسے بطور اسسٹنٹ کوریوگراف کیا ہے۔ اب شکتی کسی پہچان کی محتاج نہیں ہے، وہ کافی مشہور ہوچکی ہے۔ (فوٹو: شکتی موہن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی ہے۔)

Tags:

You Might also Like