Type to search

ٹی وی اور فلم

شکتی کپور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کریں گے

شکتی کپور او ٹی ٹی

ممبئی، 28 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے معروف اداکار شکتی کپور فلموں اور ٹیلی ویژن میں اپنے رول نبھانے کے بعد پہلی بار اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

اپنے کیریئر میں 700 سے ذیادہ فلموں میں کام کرنے والے بالی ووڈ کے ویلن شکتی کپور بہت جلد بریو ہارٹس انٹولڈ اسٹوریز آف ہیروز ویب سیریز میں اپنے اہم رول میں نظر آئیں گے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shakti Kapoor (@shaktikapoor)

 

فلم قربانی اور راکی سے بالی ووڈ میں پہچان بنانے والے شکتی کپور کے ساتھ اس سیریز میں اداکارہ سچترا کرشنا مورتی بھی اہم رول میں ہے- انکے علاوہ سیریز میں انوشکا کوشک، انوپ سونی، ورون تیواری، گریش سہدیو، نمن جین اور کے کے رینا بھی اہم رول میں ہے-

اس سیریز کی کہانی ہندوستانی مسلح فورس پر مبنی ہے- اس سیریز کو ڈائس میڈیا اور انکیڈمی کی شراکت داری سے تیار کیا جارہا ہے- اداکارہ سچترا کرشنا مورتی اس سیریز کے فرسٹ لک پوسٹر کو اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا ہے-

 

سال 1994 میں آئی شاہ رخ خان ، دیپک تیجوری کی فلم کبھی ہاں کبھی نہ کی اداکارہ سچترا کرشنامورتی نے اپنے کیپشن لکھا، یہ کہانی ان میدانوں کی نہیں، جہاں شہیدوں کا خون ہے بہا، یہ کہانی ان گھروں کی ہے، جہاں اپنوں کے آنسو بہے ہیں-

آپ کے لیے ہندوستان کی پہلی آرمی اینتھولوجی لارہا ہے، انکیڈمی پیش کرتا ہے، بریو ہارٹس : دی انٹولڈ اسٹوریز آف ہیروز 28 مئی 2022 کو ٹریلر ڈراپ- اپنے کیلنڈر میں ڈیٹ مارک کریں-

فینس اس پوسٹ سے کافی خوش ہے، وہ اس سیریز کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہے، اس سیریز کا ٹریلر کل یعنی 228 مئی کو ریلیز ہوگا-

بتادی کہ انہوں نے سال 1980 اور 1990 میں اسرانی اور قادر خان کے ساتھ 100 سے ذیادہ مزاحیہ فلموں میں کام کیا- وہ سال 2011 میں بگ باس میں کنٹیسٹنٹ کے طور پر دیکھے-

Tags:

You Might also Like