Type to search

ٹی وی اور فلم

کنشوک ویدیا : شکا لاکا بوم بوم میں سنجو کے کردار سے نام کمایا

کنشوک ویدیا

سیریل میں سنجو کا کردار کنشوک ویدیا نے نبھایا تھا۔
بچوں کا سب سے مشہور سیریل تھا شکا لاکا بوم بوم


ٹی وی ڈسک، 23 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس پر نشر ہوا شو شکا لاکا بوم بوم ، تو آپ کو یاد ہی ہوگا۔ یہ شو بچوں کے درمیان بہت مقبول تھا۔ ساتھ ہی اس میں کام کرنے والے سبھی فنکار بھی بہت مشہور ہوئے تھے۔

کئی لوگوں کے بچپن کا سب سے پسندیدہ ٹی وی شوز میں سے ایک شکا لاکا بوم بوم رہا ہے۔ شو میں سنجو کے پاس جادوئی پینسل تھی اور جس سے وہ چمتکار  سے جو چیزیں بناتا تھا وہ کورے کاغذ سے حقیقت میں بن جاتی تھی۔

قریب 21 سال پہلے سال 2000 میں کنشوک کا شو آن ایئر ہوا تھا اور اس سے انہیں خوب مقبولیت ملی تھی۔

بتادیں کہ شکا لاکا بوم بوم میں چائلڈ آرٹسٹ ہنسیکا موٹوانی کے نبھائے کرونا کے کردار اور دیگر بچوں کے رول نے بھی کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔ ہنسیکا موٹوانی بھی اب تیلگو اور ہندی فلموں کا مشہور چہرہ ہے۔

حالانکہ اتنے سالوں بعد سبھی چائلڈ آرٹسٹ بڑے ہوگئے ہیں۔ شو میں سنجو کا کردار کنشوک ویدیا نے نبھایا تھا۔ جسکے پاس میجک پنسل ہوتی ہے اور وہ اسکی مدد سے کچھ بھی بنا لیتا تھا۔ آئیے جانتے ہیں کنشوک کے بارے میں۔

کنشوک ویدیا کی پیدائش 5 اپریل 1991 میں ہوئی- انکے والد کا نام نتن ویدیا اور والدہ کا نام میدھا ویدیا ہے-

کنشوک ویدیا نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی کے ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن ویدلیہ ،سے پوری کی- اور کالج کی پڑھائی ممبئی کے اوشا پروین گاندھی کالج آف مینجمنٹ اور میٹھی بائی کالج سے کی- انہوں نے بیچلر آف ماس میڈیا میں پڑھائی کی- اور ایڈورٹائجمنٹ میں اسپیشلائزیشن کیا-

پانچ سال کی عمر سے ہی کنشوک نے مراٹھی فلموں میں کام کرنا شروع کردیا تھا-

 

کنشوک ویدیا کی پہلی ہندی فلم اجے دیوگن اور کاجول کی فلم راجو چاچا تھی، اس فلم میں وہ راہل کے کردار میں نظر آئے تھے- تب انکی عمر نو سال تھی-
سال 2004 میں ٹی وی شکا لاکا بوم بوم ختم ہونے کے بعد کنشوک نے ایکٹینگ سے بریک لیا اور پڑھائی پر توجہ دی-

کالج کی پڑھائی کے بعد کنشوک نے ٹی وی پر واپسی کرتے ہوئے سال 17-2016 تک نشر ہوئے ٹی وی شو ایک رشتہ ساجھیداری کا، میں لیڈ رول ادا کیا-

سال 2018 میں انہوں نے اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو کرن سنگھینی میں ارجن کا رول ادا کیا-

کنشوک روانی سے مراٹھی، ہندی ، انگریزی ، گجراتی اور فرنچ زبانیں بول لیتے ہیں-

کنشوک ویدیا کو لوگوں نے سنجو کے کردار میں کافی پسند کیا تھا۔ سیریلس ختم ہوئے کافی وقت گذر گیا ہے، لیکن آج بھی لوگ اسکے کرداروں کو خوب یاد کرتے ہیں۔

اسی سلسلہ میں سوشل میڈیا پر سیریل میں اہم کردار میں نظر آنے والے سنجو کی ایک فوٹو وائرل ہورہی ہے۔ جسے دیکھنے کے بعد لوگ کافی حیران ہے۔

اس فوٹو میں کنشوک کافی ہینڈسم نظر آرہے ہیں۔ کنشوک اب بڑے ہوگئے ہیں اور انکی پرسنالٹی کے آگے بڑے بڑے ہیرو فیل نظر آرہے ہیں۔

وائرل ہورہی اس فوٹو میں کنشوک ایک کار کے ساتھ کھڑے پوز دے رہے ہیں۔ انکی اس فوٹو کو 16 ہزار سے بھی ذیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے۔

ایک یوزر نے انکی فوٹو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، بہت ہینڈسم دیکھ رہے ہو آپ،،،

انکے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ کئی سیریلس میں نظر آچکے ہیں۔

 کنشوک ویدیا نے سال 1999 میں مراٹھی فلم دھنگڑ ڈھنگا سے ڈیبیو کیا،

 سال 2000 میں بالی ووڈ فلم راجو چاچا سے ہندی فلموں میں ڈیبیو کیا-

کچھ ٹی وی شو شکا لاکا بوم بوم کے بارے میں
ویکیپیڈیا کے مطابق شکا لاکا بوم بوم سب سے پہلے ڈی ڈی نیشنل چینل پر 15 اکتوبر 2000 میں 30 اقساط کے ساتھ نشر ہوا۔
بعد میں اس کا آغاز اسٹار پلس نے 2001 میں کیا تھا اور اس کا ورژن پہلی بار 19 اگست 2002 کو سنجو کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔
بعد ازاں یہ شو دوبارہ اسٹار اتسو، ڈزنی چینل انڈیا، اسٹار ون، ڈزنی ایکس ڈی ، ہنگامہ ٹی وی اور تامل میں ڈب ورژن وجے ٹی وی پر نشر ہوا۔
اس شو کو وجئے کرشنا اچاریہ نے لکھا اور ہدایتکاری کی تھی۔