Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہ رخ خان کی عوام سے بے زبان جانوروں کی مدد کرنے کی اپیل

فلمی ڈسک،19اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان دل کے بھی راجا ہیں اور یہ بات وہ وقت ۔ وقت پر ثابت کرتے رہتے ہیں۔ شاہ رخ خان آج ان چنندہ شخصیات میں شامل ہے جنکے چاہنے والے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ شاہ رخ کی دریا دلی یوں تو وقت وقت پردیکھنے کو ملتی رہتی ہے۔ جب ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی غریب لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑا تو شاہ رخ مدد کے لیے آگے آئے۔ اب ایکٹر نے حال ہی میں لوگوں سے سڑک پر پھیرنے والے جانوروں کو خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔

شاہ رخ خان نے لاک داؤن کے دوران لوگوں سے بے زبان جانوروں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے انسان ہی نہیں بلکہ بے سہارا جانور بھی پریشان ہیں۔ اس کی مار بے زبان جانوروں پر بھی پڑ رہی ہے۔ ان جانوروں سے کہیں کورونا نہ پھیل جائے،اس ڈر سے لوگ انہیں سڑکوں پر بے سہارا چھوڑ رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہمیشہ سے ہی سڑکوں پر رہنے والے آوارہ جانور بھی طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھوکے پیاسے تڑپ رہے ہیں۔ ان جانوروں کی حالت پر شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے اپیل کی ہے۔ شاہ رخ نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ لکھی ہے،جس میں انہوں نے اپنے فینس سے گذارش کرتے ہوئے کہا’’پوری دنیا اس وقت کووڈ-19سے جوجھ رہی ہے،ایسے وقت میں ہمیں انہیں نہیں بھولنا چاہئے جو بے زبان ہیں۔

آئیے ہم یہ یقینی بنائیں کہ بے سہارا جانوروں کو اس وقت بھرپور پیاراور دیکھ بھال ملے۔ ‘‘شاہ رخ نے اس کے ساتھ ہی ایک ایسے ادارے کا لنک بھی شئرکیا جو بے سہارا اور آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور فینس سے اس این جی او کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔

 

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ دنیا کوویڈ 19 کا سامنا کررہے ہیں۔ ہمیں ان لوگوں کا بھی خیال رکھنا ہے جنکی آواز نہیں ہے۔ اس بات کا پورا خیال رکھیں کہ آپ کے آس پاس کے سڑک پر رہنے والے جانور بھوکے نہ رہے۔ انکے لیے ہمدردی کا احساس رکھیں۔

Tags:

You Might also Like