Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہ رخ جلد ہی فلمساز راجکمار ہیرانی کی فلم میں نظر آئیں گے

ممبئی، 28 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کافی عرصے سے کنگ خان کی کوئی فلم ریلیز ہوئی ہے، انکے فینس انکی فلم کا بے صبری سے انتظا رکررہے ہیں- لیکن اب یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ شاہ رخ جلد ہی ایک پراجیکٹ پر کام شروع کریں گے- بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان فلمساز راجکمار ہیرانی کی فلم میں کام کرسکتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے فلم ’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد کسی دوسری فلم میں کام نہیں کیا ہے۔ اور اب خیال ہے کہ شاہ رخ نے اپنی نئی فلم کے لئے راجکمار ہیرانی سے ہاتھ ملایا ہے اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔اس فلم کو ریڈ چیلیز پروڈیوس کرے گا ، فلم کی شوٹنگ اگست 2020 سے شروع ہوجائے گی اس کے علاوہ فلم کی شوٹنگ کے لئے لوکیش بھی طے ہوگئی ہے۔

ایسا کہا جارہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کناڈا، لندن اور گجرات میں ہوگی۔ فلم میں کرینہ کپور یا پھر کاجول کو کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like