Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہ رخ خان نے شیئر کیا فلم ‘لو ہاسٹل’ کا ٹریلر

بوبی دیول لو ہاسٹل

فلمی ڈسک، 15 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویلنٹائن ڈے کے موقع پر فلم لو ہاسٹل کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے- ٹریلر میں جہاں وکرانت میسی اور سانیہ ملہوترا کا رومانٹک انداز نظر آرہا ہے تو وہیں ویب سیریز آشرم کے بعد بابی دیول ایک بار پھر منفی کردار میں نظر آرہے ہیں-

فلم بدھائی اور دنگل جیسی فلموں میں نظر آچکی اداکارہ سانیہ ملہوترا فلم میں اہم رول میں ہے-

فلم لو ہوسٹل کی ہدایت کاری شنکر رمن نے کی ہے اور اسے گوری خان، منیش موندرا اور گورو ورما نے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور دریشیام فلمز کے بینر کے تحت پروڈیوس کیا ہے-

فلم 25 فروری کو زی5 پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

بتادیں کہ اس سے پہلے وکرانت میسی فلم حسین دلروبہ میں اداکارہ تاپسی پنوں کے ساتھ کام کرچکے ہیں-

فلم میں بابی دیول کے لک کی کافی تعریف ہورہی ہے- کافی وقت سے فینس اس فلم کے ریلیز کا انتظار تھا- شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پروڈکشن ہاؤس کی اس آنے والی فلم کا ٹریلر شیئر کیا ہے-

 

شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم لو ہاسٹل کا ٹریلر شیئر کیا، شاہ رخ کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز کے بینر تلے بنی یہ فلم بحث میں ہے، اسکے پہلے جاری ہوئے فلم کے فرسٹ لک کو بھی بہت پسند کیا گیا تھا-

اس کرائم تھریلر فلم میں بابی دیول کے ساتھ سانیہ ملہوترا اور وکرانت میسی لیڈ رول میں ہے- لو ہاسٹل او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی5 پر ریلیز ہوگی-

 

بتادیں کہ سانیہ ملہوترا نے نوازالدین صدیقی کے ساتھ فوٹوگراف جیسی فلم میں بھی کام کیا ہے-

فلم میناکشی سندریشور میں سانیہ ملہوترا نے بھاگیہ شری کے بیٹے ابھینمیو داسانی کام کرچکی ہے-

Tags:

You Might also Like