Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہ رخ خان کی چچا زاد بہن کا پاکستان میں انتقال، کینسر سے تھی متاثر

فلمی ڈسک،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی سپر اسٹار شاہ رخ خان کی چچا زاد بہن نورجہاں کا پاکستان کے پیشاور میں انتقال ہوگیا۔ پاکستانی میڈیا کے حوالے سے منگل کو یہ معلومات دی۔ نورجہاں کے چھوٹے بھائی منصور احمد نے جیو نیوز سے اپنی بہن کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ کچھ وقت سے کینسر سے متاثر تھی۔

شاہ رخ خان کی چچا زاد بہن پاکستان کے پیشاور کے قصہ کہانی بازار کے پاس محلہ شاہ ولی کتال میں رہتی تھی۔ انکی عمر کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی۔ نورجہاں ڈسٹرکٹ اور سٹی کونسلر بھی رہ چکی ہے۔ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں اپنی نامزدگی بھی داخل کی تھی حالانکہ بعد میں اسے واپس لے لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق وہ شاہ رخ کے گھر دو بار جاچکی تھی اور سرحد پر اپنے رشتہ داروں سے رابطے میں رہتی تھی۔ بچپن میں شاہ رخ بھی اپنے والدین کے ساتھ دو بار پیشاور میں اپنے رشتہ داروں کے گھر آچکے ہیں۔

Tags:

You Might also Like