Type to search

قومی

شاہین باغ پر سپریم کورٹ نے کہا مظاہرے کے لیے سڑک جام نہیں کرسکتے

دہلی،10 فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے شاہین باغ معاملے کی سنوائی کو 17 فروری تک کے لیے ٹال دیا ہے۔ شاہین باغ میں پچھلے دو مہینے سے شہریت ترمیمی بل کے خلاف چل رہے مخالف مظاہرے والی درخواست کو سنوائی کرتے ہوئے کوئی عبوری حکم تو نہیں دیا لیکن اتنا ضرور کہا کہ کسی عوامی جگہ کو مظاہرے کے لیے جام نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کورٹ میں اس معاملے کی اگلی سنوائی اب 17 فروری کو ہوگی۔

جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے جوزف پر مشتمل بنچ نے کہا کہ 58 دن سے عوامی جگہ پر مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ مخالفت کریں لیکن اسکے لیے عوامی جگہ کااستعمال نہیں ہونا چاہیئے۔ جسٹس ایس کے کول نے کہا کہ سڑک کو مظاہرہ کے لیے جام نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کورٹ نے مرکزی حکومت دہلی پولیس اور دہلی حکومت کو نوٹس بھیج کر اس معاملے میں ایک ہفتہ کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔

پچھلی سنوائی میں جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ نے کہا تھا، ہم اس باتت کو سمجھتے ہیں کہ وہاں مسئلہ ہے اور ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اسے کیسے سلجھایا جائے۔ بنچ نے درخواست گذاروں سے کہا کہ وہ پیر کو اس بات پر بحث کرنے کے لیے تیار ہوکر آئے کہ اس معاملہ کو دہلی ہائی کورٹ کو واپس کیوں نہیں بھیجا جانا چاہیئے۔

Tags:

You Might also Like