Type to search

قومی

شاہین باغ میں مظاہرہ میں برقعہ پہنچی یوٹیوبر ، شک ہونے ر مظاہریننے کیا ہنگامہ

نئی دہلی،5فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دہلی کے شاہین باغ علاقے سے چہارشنبہ کی صبح پولیس نے برقعہ پہن کر پہنچی ایک خاتون کو اپنے ساتھ لے گئی۔ کیونکہ شہریت قانون کے خلاف دن ۔ رات چل رہے دھرنے کی جگہ پر خاتون کی موجودگی سے گڑبڑی کا شک ہونے لگا تھا۔ عین شاہدین کے مطابق برقعہ پہن کر پہنچی اس خاتون جسکی پہنچان گنجا کپور کے طور پر ہوئی ہے۔ کی وجہ سے شک پیدا ہونے لگا تھا، کیونکہ وہ بہت زیادہ سوال پوچھ رہی تھی۔ کچھ مظاہرین نے خاتون کی تلاشی لیے جانے کی ضد کی، جس میں اسکے پاس سے ایک کیمرہ برآمد ہوا۔ اسکے بعد وہاں ہنگامہ مچ گیا۔ اور خاتون کو کئی خواتین نے پکڑ لیا۔ بعد میں پولیس مظاہرے کے مقام پر آکر اسے اپنے ساتھ لے گئی۔

مقام واقع کی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گنجا کو مظاہرین نے گھیرا ہوا ہے، اور پولیس انہیں خاموش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اس وقع سے پہلے دہلی میں شہریت قانون کے خلاف ہورہے اس مظاہرے کے آس پاس پچھلے ایک ہفتے کے دوران تین بار گولی چلائے جانے کے واقعات ہوچکے ہیں۔

#WATCH Political analyst Gunja Kapoor extricated by police after protestors at Delhi’s Shaheen Bagh alleged that she was wearing a ‘burqa’ and filming them. #Delhipic.twitter.com/llRiKhMvOd

— ANI (@ANI)

February 5, 2020

Tags:

You Might also Like